الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
430. بَابُ استئمار النساء فِي أنفسهن وإمضاء تزويج الأب ولو لَمْ يؤامرها
نکاح میں عورتوں سے اجازت لینے اور والد کے کیے ہوئے نکاح کے نافذ ہونے کا بیان، اگرچہ اس نے اجازت نہ لی ہو۔
حدیث نمبر: 1583
وَقَالَ مُسَدَّدٌ : حَدَّثَنَا يَحْيَى ، عَنْ هِشَامِ بْنِ أَبِي عَبْدِ اللهِ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ بْنِ مُهَاجِرٍ أَوْ مُهَاجِرِ بْنِ عِكْرِمَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا قَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَرَقَّ بَيْنَ جَارِيَةٍ بِكْرٍ وَبَيْنَ زَوْجِهَا، زَوَّجَهَا أَبُوهَا وَهِيَ كَارِهَةٌ، قَالَ: وَكَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا زَوَّجَ أَحَدًا مِنْ بَنَاتِهِ أَتَى خِدْرَهَا وَقَالَ: «إِنَّ فُلَانًا يَذْكُرُ فُلَانَةً» .
سیدنا عبد اللہ بن ابی بکر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ”بے شک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک کنواری لڑکی اور اس کے شوہر کے درمیان علیحدگی کروا دی تھی کیونکہ اس کے والد نے اس کی ناپسندیدگی کے عالم میں اس کا نکاح کر دیا تھا،“ اور راوی بیان کرتے ہیں کہ ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ مبارک معمول تھا کہ جب اپنی صاحبزادیوں میں سے کسی کا نکاح کرنا چاہتے تو ان کے پردے کے پاس تشریف لاتے اور فرماتے: ”فلاں شخص، فلاں (صاحبزادی) کا تذکرہ کر رہا ہے (یعنی نکاح کا پیغام دے رہا ہے)۔““ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب النكاح/حدیث: 1583]
تخریج الحدیث: «قال أبو زرعة الرازي: هذا خطأ روي عن يحيى عن المهاجر ابن عكرمة عن عبد الله بن أبي بكر قال كان النبي صلى الله عليه وسلم وقالا هذا الصحيح (علل الحديث، ج 3، ص 703)»
«0»
«0»
الحكم على الحديث: إسناده ضعيف
Al-Matalib al-‘Aliyah bi-Zawa’id al-Masanid al-Thamaniyah Hadith 1583 in Urdu