الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
449. بَابُ إدخال الْمَرْأَةِ عَلَى زوجها
دلہن کو اس کے شوہر کے پاس رخصت کر کے لے جانے کا بیان۔
حدیث نمبر: 1632
حَدَّثَنَا حُسَيْنُ بْنُ يَزِيدَ الطَّحَّانُ ، ثَنَا سَعِيدُ بْنُ خُثَيْمٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ خَالِدٍ ، عَنِ السَّرِيِّ بْنِ إِسْمَاعِيلَ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، عَنْ كَعْبِ بْنِ عُجْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «أَلَا أُخْبِرُكُمْ بِنِسَائِكُمْ مِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ؟ الْوَدُودُ الْوَلُودُ، الَّتِي إِذَا ظَلَمَتْ أَوْ ظُلِمَتْ قَالَتْ: لَا أَذُوقُ غَمْضًا حَتَّى تَرْضَى» .
سیدنا کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کیا میں تمہیں تمہاری ان عورتوں کی خبر نہ دوں جو جنتی ہیں؟ وہ عورت جو (اپنے شوہر سے) انتہائی محبت کرنے والی اور کثیر الاولاد ہو، اور جو ایسی (صابرہ و صلح جو) ہو کہ اگر اس نے (شوہر پر) کوئی زیادتی کی ہو یا خود اس پر زیادتی ہوئی ہو تو وہ (شوہر کے پاس آ کر) کہتی ہے: «لَا أَذُوقُ غَمْضًا حَتَّى تَرْضَى» یعنی میں اس وقت تک نیند کی لذت نہیں چکھو گی جب تک کہ آپ مجھ سے راضی نہ ہو جائیں۔“ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب النكاح/حدیث: 1632]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5644، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 7663، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 3080، 5105»
Al-Matalib al-‘Aliyah bi-Zawa’id al-Masanid al-Thamaniyah Hadith 1632 in Urdu