الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
449. بَابُ إدخال الْمَرْأَةِ عَلَى زوجها
دلہن کو اس کے شوہر کے پاس رخصت کر کے لے جانے کا بیان۔
حدیث نمبر: 1635
وَقَالَ أَبُو يَعْلَى : حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ ، ثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مَيْسَرَةَ ، عَنْ عُبَيْدِ بْنِ سَعْدٍ ، يَبْلُغُ بِهِ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «مَنْ أَحَبَّ فِطْرَتِي فَلْيَسْتَنَّ بِسُنَّتِي، وَمِنْ سُنَّتِي النِّكَاحُ» .
سیدنا عبید بن سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص میری فطرت (دینِ فطرت) کو پسند کرتا ہے اسے چاہیے کہ وہ میری سنت کی اتباع کرے، اور یقیناً نکاح کرنا میری سنت کا حصہ ہے“۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب النكاح/حدیث: 1635]
تخریج الحدیث: «أخرجه سنن ابن ماجه برقم: 1846، وأخرجه معرفة السنن والآثار برقم: 13448، 13453، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 3082/1، وأخرجه السنن الصغير للبيهقي برقم: 2345»
Al-Matalib al-‘Aliyah bi-Zawa’id al-Masanid al-Thamaniyah Hadith 1635 in Urdu