الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
456. بَابُ مِنْ تَرْكِ الإجابة لِغَيْرِ وليمة العرس
ولیمۂ عرس کے علاوہ دوسری دعوت قبول نہ کرنے کا بیان۔
حدیث نمبر: 1656
وَحَدَّثَنَا جُبَارَةُ بْنُ الْمُغَلِّسِ ، ثَنَا عَلِيُّ بْنُ غُرَابٍ ، ثَنَا أَشْعَثُ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي الْعَاصِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، أَنَّهُ دُعِيَ إِلَى طَعَامٍ، فَلَمَّا جَاءَ قَالَ: «مَا هَذَا؟» قَالُوا: خِتَانُ جَارِيَةٍ. فَقَامَ وَلَمْ يَأْكُلْ، وَقَالَ: «هَذَا شَيْءٌ مَا دُعِينَا لَهُ فِي عَهْدِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ» .
سیدنا عثمان بن ابی العاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہیں کھانے کی ایک دعوت پر بلایا گیا، جب وہ وہاں تشریف لائے تو دریافت فرمایا: ”یہ کیسی تقریب ہے؟“ لوگوں نے عرض کیا کہ یہ لڑکی کی ختنہ (کی خوشی میں دعوت) ہے، یہ سن کر آپ رضی اللہ عنہ وہاں سے اٹھ کھڑے ہوئے اور کھانا تناول نہیں فرمایا، اور ارشاد فرمایا: ”یہ ایسا کام ہے جس کی دعوت ہمیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے عہدِ مبارک میں کبھی نہیں دی گئی تھی۔“ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب الوليمة/حدیث: 1656]
تخریج الحدیث: «0»
Al-Matalib al-‘Aliyah bi-Zawa’id al-Masanid al-Thamaniyah Hadith 1656 in Urdu