الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
514. بَابُ كيفية الإقرار بالزنا ومراجعة الوالي للمقر وترك المقر إِذَا رجع والترهيب مِنْ الزِّنَا وَفِيهِ ذِكْرِ وَلَدٌ الزِّنَا
زنا کے اقرار کا طریقہ، حاکم کا اقرار کرنے والے سے مراجعت، اقرار سے رجوع پر اسے چھوڑ دینے، زنا سے ڈرانے اور ولد الزنا کا بیان۔
حدیث نمبر: 1854
وَقَالَ مُسَدَّدٌ : حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ حَجَّاجِ بْنِ أَرْطَاةَ ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ سَعْدٍ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ شَدَّادٍ ، قَالَ: إِنَّ امْرَأَةً أَقَرَّتْ عِنْدَ عُمَرَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ بِالزِّنَا، فَبَعَثَ عُمَرُ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ أَبَا وَاقِدٍ ، فَقَالَ: إِنْ رَجَعْتِ تَرَكْنَاكِ، فَأَبَتْ، فَرَجَمَهَا.
عبداللہ بن شداد رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ ایک خاتون نے امیر المؤمنین سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ کی عدالت میں زنا کا اعتراف کیا، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے حضرت ابو واقد رضی اللہ عنہ کو اس کے پاس یہ پیغام دے کر روانہ کیا کہ ”اگر تم اپنے اس اعترافِ جرم سے رجوع کر لو (یعنی بیان بدل دو) تو ہم تمہیں چھوڑ دیں گے“، مگر اس خاتون نے (اپنے اعتراف سے پیچھے ہٹنے سے) صاف انکار کر دیا، چنانچہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے (شرعی ضابطے کے مطابق) اسے رجم کر دیا۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب الحدود/حدیث: 1854]
تخریج الحدیث: «0»
Al-Matalib al-‘Aliyah bi-Zawa’id al-Masanid al-Thamaniyah Hadith 1854 in Urdu