الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
525. بَابُ حَدِّ السرقة
چوری کی شرعی حد کا بیان۔
حدیث نمبر: 1867
وَقَالَ مُسَدَّدٌ : حَدَّثَنَا يَحْيَى ، عَنْ سُفْيَانَ - هُوَ الثَّوْرِيُّ - حَدَّثَنِي يَزِيدُ بْنُ خُصَيْفَةَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ ثَوْبَانَ قَالَ: إِنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أُتِيَ بِرَجُلٍ سَرَقَ شَمْلَةً، فَقَالَ: أَسَرَقْتَ؟ مَا إِخَالُكَ تَسْرِقُ. قَالَ: بَلَى يَا رَسُولَ اللهِ. قَالَ: اذْهَبُوا بِهِ فَاقْطَعُوا يَدَهُ، ثُمَّ احْسِمُوهَا، ثُمَّ ائْتُونِي بِهِ، فَقَطَعُوهُ ثُمَّ حَسَمُوهُ، ثُمَّ أَتَوْا بِهِ فَقَالَ: تُبْ إِلَى اللهِ. فَقَالَ: أَتُوبُ إِلَى اللهِ. قَالَ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: اللَّهُمَّ تُبْ عَلَيْهِ.
رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ فِي الْمَرَاسِيلِ، عَنْ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَةَ ، عَنْ سُفْيَانَ - هُوَ ابْنُ عُيَيْنَةَ - عَنْ يَزِيدَ بْنِ خُصَيْفَةَ ، هَكَذَا. وَرَوَاهُ الْبَزَّارُ عَنْ أَحْمَدَ بْنِ أَبَانَ ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ الدَّرَاوَرْدِيِّ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ خُصَيْفَةَ ، وَقَالَ فِيهِ: لَا أُرَاهُ إِلَّا عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، وَرَوَاهُ الدَّارَقُطْنِيُّ مِنْ طَرِيقِ يَعْقُوبَ الدَّوْرَقِيِّ عَنِ الدَّرَاوَرْدِيِّ بِذِكْرِ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ بِغَيْرِ شَكٍّ. قَالَ الدَّارَقُطْنِيُّ : وَبَلَغَنِي أَنَّ مُحَمَّدَ بْنَ إِسْحَاقَ رَوَاهُ عَنْ يَزِيدَ بْنِ خُصَيْفَةَ مَوْصُولًا.

محمد بن عبد الرحمن بن ثوبان سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ میں ایک شخص لایا گیا جس نے ایک چادر چوری کی تھی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے دریافت فرمایا: ”کیا تم نے چوری کی ہے؟ میرا گمان تو یہ تھا کہ تم چوری نہیں کر سکتے۔“ اس نے عرض کی: جی ہاں اے اللہ کے رسول!۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم صادر فرمایا: ”اسے لے جاؤ اور اس کا ہاتھ کاٹ دو، پھر کٹے ہوئے مقام کو داغ دو اور پھر اسے میرے پاس لے کر آؤ۔“ چنانچہ صحابہ نے اس کا ہاتھ کاٹ کر اسے داغ دیا اور پھر اسے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں لائے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے تلقین فرمائی: ”اللہ کے حضور توبہ کرو۔“ اس نے عرض کی: میں اللہ کے حضور توبہ کرتا ہوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان الفاظ میں دعا فرمائی: «اللَّهُمَّ تُبْ عَلَيْهِ» ”اے اللہ! اس کی توبہ قبول فرما۔“
اس حدیث کو امام ابو داؤد نے 'المراسیل' میں احمد بن عبدہ کے واسطے سے سفیان بن عیینہ سے اور انہوں نے یزید بن خصیفہ سے اسی طرح روایت کیا ہے، جبکہ امام بزار نے اسے احمد بن ابان کے واسطے سے عبد العزیز دراوردی سے اور انہوں نے یزید بن خصیفہ سے روایت کیا ہے اور اس میں کہا ہے کہ میرا خیال ہے کہ یہ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ ہی سے مروی ہے، نیز امام دارقطنی نے یعقوب دورقی کے طریق سے اسے بغیر کسی شک کے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ ہی سے موصولاً روایت کیا ہے اور امام دارقطنی کا بیان ہے کہ مجھے یہ معلوم ہوا ہے کہ محمد بن اسحاق نے بھی اسے یزید بن خصیفہ سے موصولاً ہی روایت کیا ہے۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب الحدود/حدیث: 1867]

تخریج الحدیث: «قال الدارقطني: والمرسل أصح (العلل الواردة في الأحاديث النبوية، ج 10، ص 67)»
«أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 6684، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 10485، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 8259، وأخرجه السنن الصغير للبيهقي برقم: 3293»

الحكم على الحديث: المرسل أصح
Al-Matalib al-‘Aliyah bi-Zawa’id al-Masanid al-Thamaniyah Hadith 1867 in Urdu