الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
540. بَابُ قاطع الطريق
رہزن یعنی راستہ کاٹنے (ڈاکہ زنی کرنے) والے کے احکام کا بیان۔
حدیث نمبر: 1910
قَالَ عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ : حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُمَرَ ، ثَنَا ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ ، ثَنَا كَثِيرُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْغَطَفَانِيُّ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ ثَوْبَانَ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، أَرَأَيْتَ مَنْ لَقِيَنِي يُرِيدُ أَنْ يَأْخُذَ مِنْ مَالِي؟ فَقَالَ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: نَاشِدْهُ اللهَ تَعَالَى - ثَلَاثَ مَرَّاتٍ - فَإِنْ أَبَى فَقَاتِلْهُ، فَإِنْ قَتَلَكَ دَخَلْتَ الْجَنَّةَ، وَإِنْ قَتَلْتَهُ دَخَلَ النَّارَ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمتِ اقدس میں حاضر ہوا اور عرض کی: اے اللہ کے رسول! آپ کا کیا ارشاد ہے اس شخص کے بارے میں جو مجھ سے سامنا ہونے پر میرا مال چھیننے کا ارادہ رکھتا ہو؟ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم اسے تین مرتبہ اللہ تعالیٰ کا واسطہ دے کر (ظلم سے باز رہنے کی) فہمائش کرو، پھر اگر وہ باز نہ آئے تو اس سے قتال کرو؛ پس اگر وہ تمہیں قتل کر دے تو تم جنت میں داخل ہو گے اور اگر تم نے اسے قتل کر دیا تو وہ آگ (جہنم) میں جائے گا۔“ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب القصاص/حدیث: 1910]
تخریج الحدیث: «0»
Al-Matalib al-‘Aliyah bi-Zawa’id al-Masanid al-Thamaniyah Hadith 1910 in Urdu