الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
559. بَابُ السبق والرمي وَمَا جَاءَ فِي فَضْلِ الرمي
دوڑ کے مقابلے، تیر اندازی اور تیر اندازی کی فضیلت کا بیان۔
حدیث نمبر: 2002
وَقَالَ أَبُو بَكْرٍ : حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِيمِ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ قَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَرَّ عَلَى أُنَاسٍ يَرْمُونَ، فَقَالَ: خُذُوا وَأَنَا مَعَ ابْنِ الْأَدْرَعِ . فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللهِ، نَأْخُذُ وَأَنْتَ مَعَ بَعْضِنَا دُونَ بَعْضٍ؟ فَقَالَ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: خُذُوا وَأَنَا مَعَكُمْ يَا بَنِي إِسْمَاعِيلَ.
سیدنا عبد اللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کچھ ایسے لوگوں کے پاس سے گزرے جو تیر اندازی کر رہے تھے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے (مقابلے کی ترغیب دیتے ہوئے) ارشاد فرمایا: ”تم لوگ تیر اندازی کرو اور میں ابنِ ادرع کے ساتھ ہوں۔“ انہوں نے عرض کی: ”اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! ہم بھلا کیسے تیر اندازی کا مقابلہ کریں جبکہ آپ ہمارے ایک گروہ کے ساتھ ہیں اور دوسرے کے ساتھ نہیں؟“ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے بنو اسماعیل! تم سب تیر اندازی کرو، میں تم سب کے ساتھ ہوں۔“ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب الجهاد/حدیث: 2002]
تخریج الحدیث: «أخرجه مصنف ابن أبي شيبة برقم: 5، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 4802»
Al-Matalib al-‘Aliyah bi-Zawa’id al-Masanid al-Thamaniyah Hadith 2002 in Urdu