الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
559. بَابُ السبق والرمي وَمَا جَاءَ فِي فَضْلِ الرمي
دوڑ کے مقابلے، تیر اندازی اور تیر اندازی کی فضیلت کا بیان۔
حدیث نمبر: 2003
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِيمِ بْنُ سُلَيْمَانَ ، ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيُّ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنِ الْقَعْقَاعِ بْنِ أَبِي حَدْرَدٍ الْأَسْلَمِيِّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، قَالَ: مَرَّ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِأُنَاسٍ مِنْ أَسْلَمَ وَهُمْ يَتَنَاضَلُونَ، فَقَالَ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: ارْمُوا بَنِي إِسْمَاعِيلَ ; فَإِنَّ أَبَاكُمْ كَانَ رَامِيًا، وَأَنَا مَعَ ابْنِ الْأَكْوَعِ . فَأَمْسَكَ الْقَوْمُ بِأَيْدِيهِمْ فَقَالَ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَا لَكُمْ لَا تَرْمُونَ؟ قَالُوا: يَا رَسُولَ اللهِ، نَرْمِي وَقَدْ قُلْتَ: وَأَنَا مَعَ ابْنِ الْأَكْوَعِ ، وَقَدْ عَلِمْنَا أَنَّ حِزْبَكَ لَا يُغْلَبُ، فَقَالَ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: ارْمُوا وَأَنَا مَعَكُمْ كُلِّكُمْ.
سیدنا قعقاع بن ابی حدرد اسلمی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم قبیلہ اسلم کے کچھ لوگوں کے پاس سے گزرے جو تیر اندازی کا مقابلہ کر رہے تھے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے بنو اسماعیل! تیر اندازی کرو کیونکہ تمہارے جدِ امجد بھی تیر انداز تھے، اور میں ابن اکوع کے ساتھ ہوں۔“ تب ان لوگوں نے اپنے ہاتھ روک لیے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”تمہیں کیا ہوا، تم تیر اندازی کیوں نہیں کر رہے؟“ انہوں نے عرض کی: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! ہم کیسے مقابلہ کریں جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرما دیا ہے کہ ”میں ابن اکوع کے ساتھ ہوں“ اور ہم جانتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم جس گروہ کے ساتھ ہوں وہ کبھی مغلوب نہیں ہو سکتا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم تیر اندازی جاری رکھو، میں تم سب کے ساتھ ہوں۔“ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب الجهاد/حدیث: 2003]
تخریج الحدیث: «قال أبو حاتم الرازي: حديثه عند عبد الله بن سعيد لا يصح (الإصابة في تمييز الصحابة، ج 9، ص 220)»
«أخرجه مصنف ابن أبي شيبة برقم: 6، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 4402، 4801»
«أخرجه مصنف ابن أبي شيبة برقم: 6، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 4402، 4801»
الحكم على الحديث: لا يصح
Al-Matalib al-‘Aliyah bi-Zawa’id al-Masanid al-Thamaniyah Hadith 2003 in Urdu