الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
661. بَابُ حف الشارب وتوفير اللحية
مونچھیں پست کرنے اور داڑھی بڑھانے کا بیان۔
حدیث نمبر: 2255
قَالَ الْحَارِثُ : حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ أَبَانَ، ثَنَا هِشَامٌ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ قَالَ: أَتَى رَجُلٌ مِنَ الْعَجَمِ الْمَسْجِدَ، وَقَدْ وَفَّرَ شَارِبَهُ، وَجَزَّ لِحْيَتَهُ، فَقَالَ [لَهُ] رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: I " مَا حَمَلَكَ عَلَى هَذَا؟ قَالَ: إِنَّ رَبِّي أَمَرَنِي بِهَذَا، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنَّ اللهَ تَعَالَى أَمَرَنِي أَنْ أُوَفِّرَ لِحْيَتِي، وَأُحْفِيَ شَارِبِي.
یحییٰ بن ابی کثیر رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ ایک عجمی شخص مسجد میں آیا، اس نے اپنی مونچھیں خوب بڑھا رکھی تھیں اور داڑھی چھوٹی کر رکھی تھی۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے پوچھا: ”تمہیں ایسا کرنے پر کس چیز نے اکسایا ہے؟“ اس نے عرض کیا: ”میرے پروردگار نے مجھے اسی کا حکم دیا ہے۔“ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بیشک اللہ تعالیٰ نے مجھے حکم دیا ہے کہ میں اپنی داڑھی بڑھاؤں اور اپنی مونچھیں چھوٹی کروں۔“ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب اللباس والزينة/حدیث: 2255]
تخریج الحدیث: «0»
Al-Matalib al-‘Aliyah bi-Zawa’id al-Masanid al-Thamaniyah Hadith 2255 in Urdu