الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
67. بَابُ فَضْلِ الْمُؤَذِّنِينَ
مؤذنوں کی فضیلت کا بیان۔
حدیث نمبر: 235
وَقَالَ ابْنُ أَبِي عُمَرَ : حَدَّثَنَا الْمُقْرِئُ ، ثَنَا الْإِفْرِيقِيُّ ، ثَنَا سَلَامَانُ بْنُ عَامِرٍ الشَّعْبَانِيُّ ، عَنْ أَبِي عُثْمَانَ الْأَصْبَحِيِّ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَقُولُ: «الْمُؤَذِّنُ فَضْلُهُ عَلَى مَنْ حَضَرَ الصَّلَاةَ بِأَذَانِهِ عِشْرُونَ وَمِائَةٌ، فَإِنْ أَقَامَ فَأَرْبَعُونَ وَمِائَتَا حَسَنَةٍ، إِلَّا مَنْ قَالَ مِثْلَ قَوْلِهِ» .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ارشاد فرمایا کرتے تھے: ”موذن کو ان تمام لوگوں پر جو اس کی اذان سن کر نماز کے لیے حاضر ہوتے ہیں، ایک سو بیس نیکیوں کی فضیلت و برتری حاصل ہوتی ہے، اور اگر وہ خود ہی اقامت بھی کہے تو اسے دو سو چالیس نیکیوں کا اجر ملتا ہے، سوائے اس شخص کے جو (اذان و اقامت کے وقت) موذن ہی کی طرح کلمات کہے (تو وہ بھی اس اجر و فضیلت کو پا لیتا ہے)۔“
[مسند الحارث (زوائد الہیثمی): 249، اس کی سند میں عبد اللہ بن زیاد الافریقی راوی ضعیف ہے] ۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب الصلاة/حدیث: 235]
[مسند الحارث (زوائد الہیثمی): 249، اس کی سند میں عبد اللہ بن زیاد الافریقی راوی ضعیف ہے] ۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب الصلاة/حدیث: 235]
تخریج الحدیث: «انفرد به المصنف من هذا الطريق»
Al-Matalib al-‘Aliyah bi-Zawa’id al-Masanid al-Thamaniyah Hadith 235 in Urdu