🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


New الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔


المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
9. بَابُ الْآنِيَةِ
برتنوں کے احکام و مسائل کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 24
قَالَ أَبُو يَعْلَى : حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عَبْدِ اللهِ أَبُو عُمَرَ الْحُلْوَانِيُّ ، ثَنَا دُرُسْتُ بْنُ زِيَادٍ ، عَنْ يَزِيدَ الرَّقَاشِيِّ ، عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: كُنْتُ أَمْشِي مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: «‏‏‏‏يَا بُنَيَّ، ادْعُ لِيَ مِنْ هَذِهِ الدَّارِ بِوَضُوءٍ» ‏‏‏‏ فَقُلْتُ: رَسُولُ اللهِ يَطْلُبُ وَضُوءًا، فَقَالَ: أَخْبِرْهُ أَنَّ دَلْوَهُ جِلْدُ مَيْتَةٍ. قَالَ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «‏‏‏‏سَلْهُمْ: هَلْ دَبَغُوهُ؟» ‏‏‏‏ قَالُوا: نَعَمْ، قَالَ: «‏‏‏‏فَإِنَّ دِبَاغَهُ طُهُورُهُ» ‏‏‏‏.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ چل رہا تھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے میرے پیارے بیٹے! میرے لیے اس گھر سے وضو کا پانی طلب کرو“، تو میں نے (گھر والوں سے جا کر) عرض کی کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم وضو کے لیے پانی طلب فرما رہے ہیں، جس پر اس (گھر کے مالک) نے کہا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو خبر کر دیجیے کہ ان کا ڈول مردار جانور کی کھال سے بنا ہوا ہے، تب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ان سے دریافت کرو کہ کیا انہوں نے اسے دباغت دے کر (رنگ کر) پاک کر لیا ہے؟“ انہوں نے جواب دیا: جی ہاں، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بیشک اسے دباغت دینا ہی اس کی طہارت و پاکیزگی ہے“۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب الطهارة/حدیث: 24]
تخریج الحدیث: «أخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 490»

Al-Matalib al-‘Aliyah bi-Zawa’id al-Masanid al-Thamaniyah Hadith 24 in Urdu