🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


New الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔


المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
829. بَابُ الأدب فِي الجلوس والنوم
بیٹھنے اور سونے کے آداب کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2811
وَقَالَ أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ : حَدَّثَنَا أَبُو الْعَلَاءِ الْحَسَنُ بْنُ سَوَّارٍ ، حَدَّثَنَا اللَّيْثُ .
قَالَ الْحَارِثُ : وَحَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ ، عَنْ أَبِي النَّضْرِ قَالَ: إِنَّ أَبَا سَعِيدٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ كَانَ يَشْتَكِي رِجْلَهُ، فَدَخَلَ عَلَيْهِ أَخُوهُ ، وَقَدْ جَعَلَ إِحْدَى رِجْلَيْهِ عَلَى الْأُخْرَى، وَهُوَ مُضْطَجِعٌ، فَضَرَبَهُ ضَرْبَةً بِيَدِهِ عَلَى رِجْلِهِ الْوَجِعَةِ، فَأَوْجَعَهُ، فَقَالَ: أَوْجَعْتَنِي، أَوَلَمْ تَعْلَمْ أَنَّ رِجْلِي وَجِعَةٌ، قَالَ: بَلَى. قَالَ: فَمَا حَمَلَكَ عَلَى ذَلِكَ؟ قَالَ: أَوَلَمْ تَسْمَعْ أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَانَا عَنْ ذَلِكَ.
قُلْتُ: أَخُوهُ اسْمُهُ قَتَادَةُ بْنُ النُّعْمَانِ .
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ اپنے پاؤں کی تکلیف میں مبتلا تھے، ان کے بھائی ان کے پاس تشریف لائے تو دیکھا کہ وہ لیٹے ہوئے ہیں اور انہوں نے اپنا ایک پاؤں دوسرے پر رکھا ہوا ہے، ان کے بھائی نے ان کے اسی درد مند پاؤں پر اپنے ہاتھ سے ضرب لگائی جس سے انہیں شدید تکلیف ہوئی، انہوں نے کہا: ”تم نے مجھے دکھ پہنچایا ہے، کیا تمہیں علم نہیں تھا کہ میرا پاؤں درد کر رہا ہے؟“ انہوں نے جواب دیا: ”کیوں نہیں (مجھے علم تھا)“، ابوسعید رضی اللہ عنہ نے پوچھا: ”تو پھر تمہیں اس عمل پر کس بات نے آمادہ کیا؟“ انہوں نے کہا: ”کیا تم نے نہیں سنا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں اس طرح (پاؤں پر پاؤں رکھ کر لیٹنے) سے منع فرمایا ہے؟“
میں (ابن حجر) کہتا ہوں کہ ان کے ان بھائی کا نام قتادہ بن نعمان رضی اللہ عنہ ہے۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب الأدب/حدیث: 2811]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 10982، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 13181، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 5464/1»

Al-Matalib al-‘Aliyah bi-Zawa’id al-Masanid al-Thamaniyah Hadith 2811 in Urdu