الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
918. بَابُ التَّرْغِيبِ فِي طَلَبِ العلم والحث عَلَيْهِ
طلبِ علم کی رغبت دلانے اور اس کے حصول پر ابھارنے کا بیان۔
حدیث نمبر: 3089
قَالَ الْحَارِثُ : حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ الْحِمْصِيُّ ، ثَنَا حُمَيْدُ بْنُ أَبِي سُوَيْدٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: عَلِّمُوا وَلَا تُعَنِّفُوا، فَإِنَّ الْمُعَلِّمَ خَيْرٌ مِنَ الْمُعَنِّفِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم (لوگوں کو نیکی و بھلائی کی) تعلیم دیا کرو اور (سکھانے میں) سختی و درشتی سے کام نہ لیا کرو، کیونکہ حقیقت یہ ہے کہ (محبت و شفقت سے) سکھانے والا معلم، سختی اور ملامت کرنے والے کی نسبت کہیں بہتر ہوتا ہے۔“
اس حدیث کو امام حارث بن ابی اسامہ نے اپنی مسند میں روایت کیا ہے، اس کی سند میں اسماعیل بن عیاش الحمصي اور حمید بن ابی سوید موجود ہیں، یہی روایت امام بیہقی نے ”شعب الایمان“ میں بھی نقل کی ہے، علمائے حدیث کے نزدیک اسماعیل بن عیاش کی اپنے اہل شہر (شامیوں) کے علاوہ دیگر سے روایت میں ضعف پایا جاتا ہے۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب العلم/حدیث: 3089]

تخریج الحدیث: «قال ابن عدي: في إسناده حميد بن أبي سويد هذا قد حدث عنه ابن عياش بغير هذه الأحاديث وكأنه قد أخذ عطاء بن أبي رباح بقبالة وهذه الأحاديث عن عطاء التي يرويها عنه غير محفوظات (الكامل في الضعفاء، ج 3، ص 77)»
«0»
«0»
الحكم على الحديث: إسناده ضعيف
Al-Matalib al-‘Aliyah bi-Zawa’id al-Masanid al-Thamaniyah Hadith 3089 in Urdu