الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1074. سُورَةُ الْأَعْرَافِ
سورۂ اعراف۔
حدیث نمبر: 3608
وَقَالَ أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ : حَدَّثَنَا يَزِيدُ قَالَا: أَنَا أَبُو مَعْشَرٍ ، ثَنَا يَحْيَى بْنُ شِبْلٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْمُزَنِيِّ ، عَنْ أَبِيهِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: سُئِلَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ أَصْحَابِ الْأَعْرَافِ؟ قَالَ: هُمْ قَوْمٌ قُتِلُوا فِي سَبِيلِ اللهِ عَزَّ وَجَلَّ فِي مَعْصِيَةِ آبَائِهِمْ، فَمَنَعَهُمْ مِنَ النَّارِ قَتْلُهُمْ فِي سَبِيلِ اللهِ عَزَّ وَجَلَّ، وَمَنَعَهُمْ مِنَ الْجَنَّةِ مَعْصِيَتُهُمْ آبَاءَهُمْ
محمد بن عبدالرحمان مزنی رحمہ اللہ اپنے والد رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اصحابِ اعراف کے متعلق دریافت کیا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”یہ وہ لوگ ہیں جو اللہ عزوجل کی راہ میں اس حال میں قتل ہوئے کہ وہ اپنے باپوں کے نافرمان تھے، پس اللہ کی راہ میں ان کے قتل (شہادت) نے انہیں جہنم سے روک دیا اور اپنے والدین کی نافرمانی نے انہیں جنت میں داخل ہونے سے روک دیا“
حارث نے یہ اضافہ کیا ہے کہ کلبی نے کہا: ”یہ وہ لوگ ہیں جن کی نیکیاں اور برائیاں برابر ہو گئیں، چنانچہ انہیں جنت اور دوزخ (دونوں) سے روک دیا گیا ہے اور عنقریب اللہ تعالیٰ انہیں اپنی رحمت میں داخل فرما دے گا“، راوی کہتے ہیں کہ مجھے علم نہیں کہ انہوں نے مقتول (شہید) کا ذکر کیا ہے یا نہیں۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب التفسير/حدیث: 3608]

تخریج الحدیث: «قال ابن حجر: الاضطراب فيه عن أبي معشر وهو نجيح بن عبد الرحمن فإنه ضعيف (الإصابة في تمييز الصحابة، ج 6، ص 584)»
«أخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 11013، 11014، وأخرجه سنن سعيد بن منصور برقم: 954، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 5702/1، 5703»
«أخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 11013، 11014، وأخرجه سنن سعيد بن منصور برقم: 954، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 5702/1، 5703»
الحكم على الحديث: في إسناده ضعف
Al-Matalib al-‘Aliyah bi-Zawa’id al-Masanid al-Thamaniyah Hadith 3608 in Urdu