الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1126. سُورَةُ الْمُزَّمِّلِ
سورہ المزمل۔
حدیث نمبر: 3768
قَالَ أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ : حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي زَائِدَةَ ، عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى ، عَنْ مِقْسَمٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ - رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا -، فِي قَوْلِهِ عَزَّ وَجَلَّ: وَرَتِّلِ الْقُرْآنَ تَرْتِيلا قَالَ: بَيِّنْهُ بَيَانًا.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے اللہ عزوجل کے اس فرمان ﴿وَرَتِّلِ الْقُرْآنَ تَرْتِيلًا﴾ [سورة المزمل: 4] کے متعلق روایت ہے، انہوں نے اس کی تفسیر میں فرمایا: ”اس (قرآن مجید) کی تلاوت کے دوران اسے خوب واضح اور نتھار کر بیان کیا کرو۔“
اسے امام احمد بن منیع نے اپنی مسند میں روایت کیا ہے، اس کی سند میں محمد بن ابی لیلیٰ موجود ہیں جو صدوق ہیں مگر سوءِ حفظ (حافظے کی کمزوری) کا شکار تھے۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب التفسير/حدیث: 3768]

تخریج الحدیث: «0»
Al-Matalib al-‘Aliyah bi-Zawa’id al-Masanid al-Thamaniyah Hadith 3768 in Urdu