الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1140. سُورَةُ الْمُعَوِّذَتَيْنِ
معوذتین کا بیان۔
حدیث نمبر: 3795
حَدَّثَنَا الْأَزْرَقُ بْنُ عَلِيٍّ ، حَدَّثَنَا حَسَّانُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، ثَنَا الصَّلْتُ بْنُ بَهْرَامَ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ عَلْقَمَةَ ، قَالَ: كَانَ عَبْدُ اللهِ - رَضِيَ اللهُ عَنْهُ - يَحُكُّ الْمُعَوِّذَتَيْنِ مِنَ الْمُصْحَفِ، وَيَقُولُ: أَمَرَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يُتَعَوَّذَ بِهِمَا وَلَمْ يَكُنْ عَبْدُ اللهِ - رَضِيَ اللهُ عَنْهُ - يَقْرَؤُهُمَا.
علقمہ رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ اپنے مصحف (قرآن مجید کے نسخے) سے معوذتین (سورہ الفلق اور سورہ الناس) کو کھرچ کر صاف کر دیا کرتے تھے اور یہ فرمایا کرتے تھے کہ: ”بلاشبہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان دونوں سورتوں کے ذریعے اللہ کی پناہ طلب کرنے کا حکم ارشاد فرمایا ہے“، اور سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ ان دونوں کو (اپنے مصحف میں بطور سورت) نہیں پڑھا کرتے تھے۔
اس حدیث کی سند حسن ہے، اسے امام اسحاق بن راہویہ نے اپنی مسند میں روایت کیا ہے۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب التفسير/حدیث: 3795]
اس حدیث کی سند حسن ہے، اسے امام اسحاق بن راہویہ نے اپنی مسند میں روایت کیا ہے۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب التفسير/حدیث: 3795]
تخریج الحدیث: «0»
Al-Matalib al-‘Aliyah bi-Zawa’id al-Masanid al-Thamaniyah Hadith 3795 in Urdu