الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1153. بَابُ تواضعه صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وإنصافه
نبی کریم ﷺ کے تواضع اور انصاف کا بیان۔
حدیث نمبر: 3827
وَقَالَ أَبُو يَعْلَى : حَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ ، ثَنَا عُثْمَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، حَدَّثَتْنِي أُمُّ عَبْدِ اللهِ بِنْتُ نَائِلٍ، مَوْلَاةُ عَائِشَةَ بِنْتِ سَعْدٍ ، عَنْ عَائِشَةَ ، عَنْ أَبِيهَا - رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا -، قَالَ: كُنْتُ أَمْشِي مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَوَجَدَ (ثُفْرُوقَةً) فِيهَا تَمْرٌ، فَأَخَذَ تَمْرَةً، وَأَعْطَانِي تَمْرَةً.
سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ بیان کرتے ہیں: ”میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ پیدل چل رہا تھا کہ اسی دوران آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو کھجور کے خوشے کی ایک ایسی شاخ یا ڈنڈی ملی جس میں کچھ کھجوریں لگی ہوئی تھیں، چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان میں سے ایک کھجور خود لے لی اور ایک کھجور مجھے عطا فرما دی۔“
اس حدیث کو امام ابو یعلیٰ نے اپنی مسند میں روایت کیا ہے۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب المناقب/حدیث: 3827]
اس حدیث کو امام ابو یعلیٰ نے اپنی مسند میں روایت کیا ہے۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب المناقب/حدیث: 3827]
تخریج الحدیث: «أخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 6849، 6850، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 2989/1»
Al-Matalib al-‘Aliyah bi-Zawa’id al-Masanid al-Thamaniyah Hadith 3827 in Urdu