الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1166. بَابُ فَضْلِ أبي بكر الصديق رضي اللَّهُ عَنْهُ
سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کی فضیلت کا بیان۔
حدیث نمبر: 3869
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُوسَى، حَدَّثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ ، عَنْ أَبِي النَّضْرِ ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا سَلَمَةَ ، يَذْكُرُ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْأَسْوَدِ بْنِ عَبْدِ يَغُوثَ ، قَالَ: إِنَّ عَائِشَةَ - رَضِيَ اللهُ عَنْهَا - ذَكَرَتْ أَنَّ أَبَا بَكْرٍ - رَضِيَ اللهُ عَنْهُ - كَانَ يَخْضِبُ بِالْحِنَّاءِ.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے تذکرہ فرمایا کہ ”سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ مہندی کا خضاب استعمال کیا کرتے تھے۔“
اس کی سند میں عبد اللہ بن لہیعہ راوی ہیں جو کہ جمہور محدثین کے نزدیک اپنے حافظے کی بنا پر ضعیف شمار کیے جاتے ہیں، تاہم سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کا مہندی اور کتم سے خضاب کرنا دیگر مستند روایات سے پایہ ثبوت کو پہنچتا ہے، اسے امام احمد نے مسند میں روایت کیا ہے۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب المناقب/حدیث: 3869]

تخریج الحدیث: «0»
Al-Matalib al-‘Aliyah bi-Zawa’id al-Masanid al-Thamaniyah Hadith 3869 in Urdu