الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1242. ذِكْرِ حفصة رضي اللَّهُ عنها
سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا کا بیان۔
حدیث نمبر: 4118
قَالَ أَبُو يَعْلَى : حَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ ، ثَنَا يُونُسُ بْنُ بُكَيْرٍ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ - رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا - قَالَ: دَخَلَ عُمَرُ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ عَلَى حَفْصَةَ - رَضِيَ اللهُ عَنْهَا - وَهِيَ تَبْكِي، فَقَالَ: مَا لَكِ؟ أَطَلَّقَكِ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ إِنَّهُ كَانَ قَدْ طَلَّقَكِ مَرَّةً، ثُمَّ رَاجَعَكِ مِنْ أَجْلِي، وَاللهِ إِنْ كَانَ طَلَّقَكِ مَرَّةً أُخْرَى لَا أُكَلِّمُكِ أَبَدًا.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ اپنی صاحبزادی ام المومنین سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا کے پاس تشریف لائے جبکہ وہ رو رہی تھیں، تو انہوں نے دریافت فرمایا: ”تجھے کیا ہوا ہے؟ کیا اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے تجھے طلاق دے دی ہے؟ بیشک آپ صلی اللہ علیہ وسلم پہلے بھی تجھے ایک مرتبہ طلاق دے چکے تھے، پھر میری خاطر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تجھ سے رجوع فرما لیا تھا، پس اللہ کی قسم! اگر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تجھے دوبارہ طلاق دے دی تو میں تجھ سے کبھی کلام نہیں کروں گا۔“
مسند ابی یعلی: 4118، اس حدیث کی سند جید اور اس کے تمام رواة ثقہ ہیں۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب المناقب/حدیث: 4118]
مسند ابی یعلی: 4118، اس حدیث کی سند جید اور اس کے تمام رواة ثقہ ہیں۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب المناقب/حدیث: 4118]
تخریج الحدیث: «0»
Al-Matalib al-‘Aliyah bi-Zawa’id al-Masanid al-Thamaniyah Hadith 4118 in Urdu