الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1248. بَابُ فَضْلِ قريش
قریش کی فضیلت و برتری کا بیان۔
حدیث نمبر: 4132
وَقَالَ ابْنُ أَبِي عُمَرَ : حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ السَّرِيِّ ، ثَنَا حَمَّادٌ ، ثَنَا عَلِيُّ بْنُ زَيْدٍ ، عَنْ زُرَارَةَ بْنِ أَوْفَى ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: النَّاسُ تَبَعٌ لِقُرَيْشٍ، خِيَارُهُمْ تَبَعٌ لِخِيَارِهِمْ، وَشِرَارُهُمْ تَبَعٌ لِشِرَارِهِمْ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”لوگ (امامت و سیادت میں) قریش کے تابع ہیں، ان کے بہترین اور صالح لوگ قریش کے بہترین لوگوں کے نقشِ قدم پر چلنے والے ہیں اور ان کے بدکار لوگ قریش کے بدترین لوگوں کے نقشِ قدم پر چلنے والے ہیں۔“
اس حدیث کی سند میں علی بن زید بن جدعان راوی اگرچہ ضعیف ہے لیکن اس کا مفہوم صحیحین کی ان مستند روایات سے ثابت ہے جن میں لوگوں کے قریش کے تابع ہونے کا تذکرہ موجود ہے۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب المناقب/حدیث: 4132]
اس حدیث کی سند میں علی بن زید بن جدعان راوی اگرچہ ضعیف ہے لیکن اس کا مفہوم صحیحین کی ان مستند روایات سے ثابت ہے جن میں لوگوں کے قریش کے تابع ہونے کا تذکرہ موجود ہے۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب المناقب/حدیث: 4132]
تخریج الحدیث: «أخرجه صحيح البخاري برقم: 3305، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 1818، وأخرجه مسند أحمد برقم: 7503، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 19895، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6933»
Al-Matalib al-‘Aliyah bi-Zawa’id al-Masanid al-Thamaniyah Hadith 4132 in Urdu