الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
154. بَابُ رَوَاتِبِ الصَّلَاةِ وَالْمُحَافَظَةِ عَلَيْهَا
سننِ رواتب اور ان کی پابندی کا بیان۔
حدیث نمبر: 625
وَحَدَّثَنَا الْمُعْتَمِرُ قَالَ: سَمِعْتُ أَبِي يُحَدِّثُ عَنْ رَجُلٍ ، عَنْ عُبَيْدٍ مَوْلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ سُئِلَ: أَكَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَأْمُرُ بِالصَّلَاةِ بَعْدَ الْمَكْتُوبَةِ؟ قَالَ: بَيْنَ الْمَغْرِبِ وَالْعِشَاءِ.
تَابَعَهُ شُعْبَةُ ، عَنِ التَّيْمِيِّ ، قَالَ: كُنَّا فِي مَجْلِسِ أَبِي عُثْمَانَ فَطَلَعَ عَلَيْنَا رَجُلٌ، فَحَدَّثَنَا عَنْ عُبَيْدٍ بِهِ.
تَابَعَهُ شُعْبَةُ ، عَنِ التَّيْمِيِّ ، قَالَ: كُنَّا فِي مَجْلِسِ أَبِي عُثْمَانَ فَطَلَعَ عَلَيْنَا رَجُلٌ، فَحَدَّثَنَا عَنْ عُبَيْدٍ بِهِ.
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے آزاد کردہ غلام سیدنا عبید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ان سے دریافت کیا گیا: ”کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرض نمازوں کے بعد (مزید کسی نفل) نماز کا حکم دیا کرتے تھے؟“ انہوں نے جواب دیا: ”ہاں، مغرب اور عشاء کے درمیانی وقت میں۔“
امام شعبہ رحمہ اللہ نے سلیمان تیمی رحمہ اللہ سے اس روایت کی متابعت کی ہے، وہ بیان کرتے ہیں کہ ہم ابوعثمان کی مجلس میں بیٹھے ہوئے تھے کہ ہمارے سامنے ایک شخص نمودار ہوا اور اس نے ہمیں سیدنا عبید رضی اللہ عنہ کے حوالے سے یہی حدیث بیان کی۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب النوافل/حدیث: 625]

تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 23140، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 6537، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 1682»
Al-Matalib al-‘Aliyah bi-Zawa’id al-Masanid al-Thamaniyah Hadith 625 in Urdu