الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
198. بَابُ الدُّعَاءِ فِي الصَّلَاةِ عَلَى الْجَنَازَةِ
نمازِ جنازہ میں کی جانے والی دعا کا بیان۔
حدیث نمبر: 860
وَقَالَ مُسَدَّدٌ : حَدَّثَنَا يَحْيَى ، عَنْ شُعْبَةَ ، حَدَّثَنِي زَيْدٌ الْعَمِّيُّ ، عَنْ أَبِي الصِّدِّيقِ النَّاجِيِّ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ - رَضِيَ اللهُ عَنْهُ - قَالَ: كُنَّا نَقُولُ فِي الصَّلَاةِ عَلَى الْمَيِّتِ: اللَّهُمَّ أَنْتَ رَبُّنَا وَرَبُّهُ، خَلَقْتَهُ وَرَزَقْتَهُ، أَحْيَيْتَهُ وَكَفَيْتَهُ، اغْفِرْ لَنَا وَلَهُ، وَلَا تَحْرِمْنَا أَجْرَهُ، وَلَا تُضِلَّنَا بَعْدَهُ.
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”ہم نمازِ جنازہ میں (یہ دعا) پڑھا کرتے تھے: «اللَّهُمَّ أَنْتَ رَبُّنَا وَرَبُّهُ، خَلَقْتَهُ وَرَزَقْتَهُ، أَحْيَيْتَهُ وَكَفَيْتَهُ، اغْفِرْ لَنَا وَلَهُ، وَلَا تَحْرِمْنَا أَجْرَهُ، وَلَا تُضِلَّنَا بَعْدَهُ» ”اے اللہ! تو ہی ہمارا پروردگار ہے اور تو ہی اس (میت) کا بھی رب ہے، تو نے ہی اسے پیدا فرمایا اور اسے رزق سے نوازا، تو نے ہی اسے زندگی عطا کی اور تو ہی اس کی ضروریاتِ زندگی کے لیے کافی ہوا، پس تو ہماری اور اس کی بخشش و مغفرت فرما، ہمیں اس کے اجر سے محروم نہ کرنا اور اس کے بعد ہمیں گمراہی میں مبتلا نہ کرنا۔“
[المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب الجنائز/حدیث: 860]
[المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب الجنائز/حدیث: 860]
تخریج الحدیث: «أورده ابن حجر فى "المطالب العالية"، 860، وأخرجه ابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 11481، 30404»
Al-Matalib al-‘Aliyah bi-Zawa’id al-Masanid al-Thamaniyah Hadith 860 in Urdu