الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
208. بَابُ الصَّلَاةِ عَلَى مَنْ قَالَ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ
«لا إله إلا الله» کہنے والے کی نمازِ جنازہ کا بیان۔
حدیث نمبر: 887
وَقَالَ أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ : حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ سَوَّارٍ أَبُو الْعَلَاءِ ، حَدَّثَنَا لَيْثُ بْنُ سَعْدٍ ، عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ صَالِحٍ قَالَ: إِنَّ أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْأَزْدِيَّ حَدَّثَهُ، قَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ عَائِذٍ ، يَقُولُ: خَرَجَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي جِنَازَةِ رَجُلٍ مِنَ الْأَنْصَارِ، فَلَمَّا وُضِعَ قَالَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ - رَضِيَ اللهُ عَنْهُ -: يَا رَسُولَ اللهِ، لَا تُصَلِّ عَلَيْهِ، فَإِنَّهُ رَجُلٌ فَاجِرٌ، فَالْتَفَتَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: هَلْ رَآهُ أَحَدٌ مِنْكُمْ عَلَى شَيْءٍ مِنْ عَمَلِ الْإِسْلَامِ؟ فَقَالَ رَجُلٌ: نَعَمْ يَا رَسُولَ اللهِ، حَرَسَ مَعَنَا لَيْلَةً فِي سَبِيلِ اللهِ تَعَالَى، فَصَلَّى عَلَيْهِ، وَحَثَا عَلَيْهِ التُّرَابَ، وَقَالَ: أَصْحَابُكَ يَظُنُّونَ أَنَّكَ مِنْ أَهْلِ النَّارِ، وَأَنَا أَشْهَدُ أَنَّكَ مِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ، ثُمَّ قَالَ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: يَا عُمَرُ إِنَّكَ لَا تُسْأَلُ عَنْ أَعْمَالِ النَّاسِ، وَلَكِنْ تُسْأَلُونَ عَنِ الصَّلَاةِ.
ابن عائذ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک انصاری شخص کے جنازے میں تشریف لے گئے۔ جب جنازہ رکھ دیا گیا تو سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: ”اللہ کے رسول! اس کی نمازِ جنازہ نہ پڑھائیے، کیونکہ یہ ایک بدکردار شخص تھا۔“ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں کی طرف متوجہ ہو کر فرمایا: ”کیا تم میں سے کسی نے اسے اسلام کا کوئی عمل کرتے دیکھا ہے؟“ ایک شخص نے عرض کیا: ”جی ہاں، اللہ کے رسول! اس نے اللہ تعالیٰ کی راہ میں ایک رات ہمارے ساتھ پہرہ دیا تھا۔“ چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی نمازِ جنازہ پڑھی، اس پر مٹی ڈالی اور فرمایا: ”تیرے ساتھی سمجھتے ہیں کہ تو دوزخی ہے، جبکہ میں گواہی دیتا ہوں کہ تو جنتی ہے۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے عمر! تم سے لوگوں کے اعمال کے بارے میں سوال نہیں کیا جائے گا، البتہ تم لوگوں سے نماز کے بارے میں سوال کیا جائے گا۔“ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب الجنائز/حدیث: 887]
تخریج الحدیث: «أورده ابن حجر فى "المطالب العالية"، 213، 887»
Al-Matalib al-‘Aliyah bi-Zawa’id al-Masanid al-Thamaniyah Hadith 887 in Urdu