الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
244. بَابُ ذَمِّ الْبُخْلِ
بخل کی مذمت کا بیان۔
حدیث نمبر: 984
قَالَ أَبُو بَكْرٍ : حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ بَعْضِ أَزْوَاجِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَتْ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، إِنَّ لِفُلَانٍ نَخْلَةً فِي حَائِطِي، فَمُرْهُ فَلْيَبِعْهَا، أَوْ لِيَهَبْهَا لِي. قَالَ: فَأَتَى الرَّجُلُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: افْعَلْ، لَكَ بِهَا نَخْلَةٌ فِي الْجَنَّةِ، فَأَبَى، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: هَذَا أَبْخَلُ النَّاسِ.
سیدہ ام المؤمنین رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ایک شخص نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمتِ اقدس میں حاضر ہوا اور عرض کی: یا رسول اللہ! فلاں شخص کا ایک کھجور کا درخت میرے باغ کی حدود میں ہے، آپ اسے حکم فرمائیں کہ وہ اسے میرے ہاتھ فروخت کر دے یا مجھے ہبہ کر دے، چنانچہ وہ صاحب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس حاضر ہوئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے ارشاد فرمایا: ”تم ایسا کر دو، تمہیں اس کے بدلے میں جنت میں کھجور کا ایک درخت ملے گا“، مگر انہوں نے انکار کر دیا، تب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”یہ شخص لوگوں میں سب سے بڑا بخیل ہے“۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب الزكاة/حدیث: 984]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 22575»
Al-Matalib al-‘Aliyah bi-Zawa’id al-Masanid al-Thamaniyah Hadith 984 in Urdu