🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
53. إسحاق بن كعب بن عجرة، عن أبيه كعب
اسحاق بن کعب بن عجرہ کی اپنے والد سیدنا کعب رضی اللہ عنہ سے روایات
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16367
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ دُحَيْمٍ الدِّمَشْقِيُّ، ثنا أَبِي، ح وَحَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ رِشْدِينَ الْمِصْرِيُّ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ، قَالَا: ثنا ابْنُ أَبِي فُدَيْكٍ، حَدَّثَنِي يَحْيَى بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ أَبِي قَتَادَةَ، عَنْ سَعْدِ بْنِ إِسْحَاقَ بْنِ كَعْبِ بْنِ عُجْرَةَ، عَنْ أبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لِكَعْبِ بْنِ عُجْرَةَ: «إِنَّهُ سَيَكُونُ بَعْدِي أُمَرَاءُ وَصَفَهُمْ بِالْجَوْرِ، فَمَنْ دَخَلَ عَلَيْهِمْ فَصَدَّقَهُمْ بِكَذِبِهِمْ وَأَعَانَهُمْ عَلَى فُجُورِهِمْ فَلَيْسَ مِنِّي وَلَسْتُ مِنْهُ وَلن يَرِدُ عَلَى الْحَوْضِ، وَمَنْ لَمْ يُصَدِّقْهُمْ بِكَذِبِهِمْ وَلَمْ يُعِنْهُمْ عَلَى فُجُورِهِمْ فَهُوَ مِنِّي وَأَنَا مِنْهُ وَيَرِدُ عَلَى الْحَوْضِ، يَا كَعْبُ بْنَ عُجْرَةَ يَحِقُّ لِلَحْمٍ نَبَتَ مِنْ سُحْتٍ أَلَّا يَدْخُلَ الْجَنَّةَ، النَّارُ أَوْلَى بِهِ وَالنَّارُ أَحَقُّ بِهِ»
سیدنا کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: ”میرے بعد کچھ حکمران ہوں گے“ — اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں ظالم بتایا — ”جو ان کے پاس جائے اور ان کے جھوٹ کی تصدیق کرے اور ان کے فسق و فجور پر ان کی مدد کرے، وہ مجھ سے نہیں اور میں اس سے نہیں، اور وہ کبھی حوض پر نہیں آئے گا۔ اور جو ان کے جھوٹ کی تصدیق نہ کرے اور ان کے فسق و فجور پر ان کی مدد نہ کرے، وہ مجھ سے ہے اور میں اس سے ہوں، اور وہ حوض پر آئے گا۔ اے کعب بن عجرہ! حرام کمائی سے پلا ہوا گوشت اس بات کا حق دار ہے کہ جنت میں داخل نہ ہو، آگ اس کی زیادہ حق دار ہے اور آگ ہی اس کے لیے سزاوار ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الكاف/حدیث: 16367]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 19، صفحہ 145، حدیث 317»

Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 16367 in Urdu