🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
28. حمزة بن أبي أسيد، عن أبيه
حمزہ بن ابی اسید کی اپنے والد سیدنا ابواسید رضی اللہ عنہ سے روایات
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16632
حَدَّثَنَا أَبُو زُرْعَةَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَمْرٍو الدِّمَشْقِيُّ، قَالَ: ثنا أَبُو نُعَيْمٍ، ح وَحَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ، ثنا يَحْيَى الْحِمَّانِيُّ، قَالَا: ثنا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ الْغَسِيلِ، حَدَّثَنِي عَبَّاسُ بْنُ سَهْلٍ، وَحَمْزَةُ بْنُ أَبِي أُسَيْدٍ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: مَرَّ بِنَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَأَصْحَابٌ لَهُ، فَخَرَجْنَا مَعَهُ فَانْطَلَقْنَا حَتَّى انْتَهَيْنَا إِلَى حَائِطٍ يُقَالُ لَهُ الشَّوْطُ، حَتَّى انْتَهَيْنَا إِلَى حَائِطَيْنِ فَجَلَسْنَا بَيْنَهُمَا، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «اجْلِسُوا هَهُنَا» ، وَقَدْ أُتِيَ بِالْجَوْنِيَّةِ فَعُزِلَتْ فِي بَيْتِ أُمَيْمَةَ بِنْتِ الْحَارِثِ بْنِ شَرَاحِيلَ وَمَعَهَا دَايَةٌ لَهَا، فَلَمَّا دَخَلَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: «هَبِي إِلَيَّ نَفْسَكِ» ، قَالَتْ: وَهَلْ تَهَبُ الْمَلِكَةُ نَفْسَهَا لِلسُّوقَةِ؟، فَأَهْوَى بِيَدِهِ إِلَيْهَا لِيَضَعَهَا عَلَيْهَا، فَقَالَتْ: إِنِّي أَعُوذُ بِاللهِ مِنْكَ، قَالَ: «لَقَدْ عُذْتِ بِمُعَاذٍ» ، ثُمَّ خَرَجَ عَلَيْنَا، فَقَالَ: «يَا أَبَا أُسَيْدٍ اكْسُهَا رَازِقِيَّتَيْنِ وَأَلْحِقْهَا بِأَهْلِهَا»
حمزہ بن ابی اسید رحمہ اللہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں، وہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور ان کے کچھ ساتھی ہمارے پاس سے گزرے، ہم آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نکلے یہاں تک کہ ہم ایک باغ پر پہنچے جسے الشوط کہا جاتا تھا، پھر ہم دو باغوں کے درمیان پہنچے تو ہم ان کے درمیان بیٹھ گئے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہیں بیٹھو۔“ اور جونیہ عورت کو لایا گیا تھا، اسے حارث بن شراحیل کی بیٹی امیمہ کے گھر میں الگ ٹھہرایا گیا تھا اور اس کے ساتھ اس کی ایک دایہ تھی۔ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اندر داخل ہوئے تو فرمایا: ”اپنی جان مجھے ہبہ کر دو۔“ اس نے کہا: کیا کوئی ملکہ اپنی جان عام آدمی کو ہبہ کرتی ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا ہاتھ اس کی طرف بڑھایا کہ اس پر رکھیں تو اس نے کہا: میں آپ سے اللہ کی پناہ مانگتی ہوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم نے پناہ دینے والی ذات کی پناہ مانگ لی۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے اور فرمایا: ”اے ابواسید! اسے دو باریک چادریں پہنا دو اور اس کے گھر والوں کے پاس پہنچا دو۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الميم/حدیث: 16632]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 19، صفحہ 262، حدیث 583»

Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 16632 in Urdu