🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
73. علقمة بن وقاص الليثي، عن معاوية
علقمہ بن وقاص لیثی کی سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ سے روایات
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16779
حَدَّثَنَا أَبُو حَبِيبٍ يَحْيَى بْنُ نَافِعٍ الْمِصْرِيُّ، ثنا سَعِيدُ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ، ثنا دَاوُدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْعَطَّارُ، حَدَّثَنِي عَمْرُو بْنُ يَحْيَى، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَلْقَمَةَ بْنِ وَقَّاصٍ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: كُنْتُ جَالِسًا مَعَ مُعَاوِيَةَ، فَلَمَّا أَذَّنَ الْمُؤَذِّنُ، فَقَالَ: أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ، قَالَ مُعَاوِيَةُ: أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ، ثُمَّ قَالَ الْمُؤَذِّنُ: أَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللهِ، فَقَالَ مُعَاوِيَةُ: أَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللهِ، ثُمَّ قَالَ الْمُؤَذِّنُ: حَيَّ عَلَى الصَّلَاةِ، فَقَالَ مُعَاوِيَةُ: لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللهِ، ثُمَّ قَالَ: حَيَّ عَلَى الْفَلَاحِ، فَقَالَ مُعَاوِيَةُ: لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللهِ، ثُمَّ قَالَ: اللهُ أَكْبَرُ اللهُ أَكْبَرُ، فَقَالَ مُعَاوِيَةُ: اللهُ أَكْبَرُ اللهُ أَكْبَرُ، ثُمَّ قَالَ: لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ، فَقَالَ مُعَاوِيَةُ: لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ، ثُمَّ قَالَ مُعَاوِيَةُ: «هَكَذَا سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ»
عبداللہ بن علقمہ بن وقاص رحمہ اللہ اپنے والد علقمہ بن وقاص رحمہ اللہ سے روایت کرتے ہیں، وہ کہتے ہیں: میں سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کے ساتھ بیٹھا تھا، جب مؤذن نے اذان دی تو اس نے کہا: ”میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں“، معاویہ رضی اللہ عنہ نے کہا: ”میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں“، پھر مؤذن نے کہا: ”میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) اللہ کے رسول ہیں“، تو معاویہ رضی اللہ عنہ نے کہا: ”میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) اللہ کے رسول ہیں“، پھر مؤذن نے کہا: ”نماز کی طرف آؤ“، تو معاویہ رضی اللہ عنہ نے کہا: ”کوئی طاقت اور کوئی قوت نہیں مگر اللہ کی مدد سے“، پھر اس نے کہا: ”کامیابی کی طرف آؤ“، تو معاویہ رضی اللہ عنہ نے کہا: ”کوئی طاقت اور کوئی قوت نہیں مگر اللہ کی مدد سے“، پھر اس نے کہا: ”اللہ اکبر اللہ اکبر“، تو معاویہ رضی اللہ عنہ نے کہا: ”اللہ اکبر اللہ اکبر“، پھر اس نے کہا: ”اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں“، تو معاویہ رضی اللہ عنہ نے کہا: ”اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں“، پھر معاویہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اسی طرح سنا ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الميم/حدیث: 16779]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 19، صفحہ 321، حدیث 730»

Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 16779 in Urdu