المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
73. علقمة بن وقاص الليثي، عن معاوية
علقمہ بن وقاص لیثی کی سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 16780
حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ الْمُثَنَّى، ثنا مُسَدَّدٌ، ثنا يَحْيَى، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ، قَالَ: أَذَّنَ الْمُؤَذِّنُ عِنْدَ مُعَاوِيَةَ فَقَالَ: اللهُ أَكْبَرُ اللهُ أَكْبَرُ، فَقَالَ مُعَاوِيَةُ: «اللهُ أَكْبَرُ اللهُ أَكْبَرُ» ، فَقَالَ: أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ، قَالَ: «أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ» ، فَقَالَ: أَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللهِ، قَالَ: «أَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللهِ» ، فَقَالَ: حَيَّ عَلَى الصَّلَاةِ، قَالَ: «لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللهِ» ، قَالَ: حَيَّ عَلَى الْفَلَاحِ قَالَ: «لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللهِ» ، قَالَ: اللهُ أَكْبَرُ اللهُ أَكْبَرُ، قَالَ مُعَاوِيَةُ: «اللهُ أَكْبَرُ اللهُ أَكْبَرُ» ، فَقَالَ: لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ، فَقَالَ: «لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ» ، ثُمَّ قَالَ: هَكَذَا سَمِعْتُ نَبِيَّكُمْ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ
محمد بن عمرو رحمہ اللہ اپنے والد سے، وہ اپنے دادا علقمہ بن وقاص رحمہ اللہ سے روایت کرتے ہیں، وہ کہتے ہیں: مؤذن نے معاویہ رضی اللہ عنہ کے پاس اذان دی تو کہا: ”اللہ اکبر اللہ اکبر“، تو معاویہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”اللہ اکبر اللہ اکبر“، پھر اس نے کہا: ”میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں“، انہوں نے کہا: ”میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں“، پھر اس نے کہا: ”میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) اللہ کے رسول ہیں“، انہوں نے کہا: ”میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) اللہ کے رسول ہیں“، پھر اس نے کہا: ”نماز کی طرف آؤ“، انہوں نے کہا: ”کوئی طاقت اور کوئی قوت نہیں مگر اللہ کی مدد سے“، اس نے کہا: ”کامیابی کی طرف آؤ“، انہوں نے کہا: ”کوئی طاقت اور کوئی قوت نہیں مگر اللہ کی مدد سے“، اس نے کہا: ”اللہ اکبر اللہ اکبر“، معاویہ رضی اللہ عنہ نے کہا: ”اللہ اکبر اللہ اکبر“، پھر اس نے کہا: ”اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں“، تو انہوں نے کہا: ”اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں“، پھر فرمایا: میں نے تمہارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو اسی طرح کہتے سنا ہے۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الميم/حدیث: 16780]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 19، صفحہ 322، حدیث 731»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 16780 in Urdu