المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
178. بهز بن حكيم، عن أبيه، عن جده
بہز بن حکیم کی اپنے والد کے واسطے سے اپنے دادا سے روایات
حدیث نمبر: 17007
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّبَرِيُّ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنْ بَهْزِ بْنِ حَكِيمٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ، قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ مَنْ أَبَرُّ؟، قَالَ: «أُمَّكَ» ، قَالَهَا ثَلَاثًا، قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ ثُمَّ مَنْ أَبَرُّ؟، قَالَ: «أَبَاكَ» ، قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ ثُمَّ مَنْ؟، قَالَ: «ثُمَّ الْأَقْرَبَ فَالْأَقْرَبَ»
سیدنا معاویہ بن حیدہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! میں سب سے زیادہ نیکی کس کے ساتھ کروں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اپنی ماں کے ساتھ“ - یہ بات تین بار فرمائی - میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! پھر کس کے ساتھ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اپنے باپ کے ساتھ۔“ میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! پھر کس کے ساتھ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پھر جو قریب ہو اس کے بعد جو اس سے قریب ہو۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الميم/حدیث: 17007]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 19، صفحہ 405، حدیث 958»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 17007 in Urdu