المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
178. بهز بن حكيم، عن أبيه، عن جده
بہز بن حکیم کی اپنے والد کے واسطے سے اپنے دادا سے روایات
حدیث نمبر: 17010
حَدَّثَنَا الْمِقْدَامُ بْنُ دَاوُدَ، ثنا أَسَدُ بْنُ مُوسَى، ثنا عَدِيُّ بْنُ الْفَضْلِ، عَنْ بَهْزِ بْنِ حَكِيمٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ، قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ مَنْ أَبَرُّ؟، قَالَ: «أُمَّكَ» ، قُلْتُ: ثُمَّ مَنْ؟، قَالَ: «ثُمَّ أُمَّكَ» ، قُلْتُ: ثُمَّ مَنْ؟، قَالَ: «ثُمَّ أُمَّكَ» ، قُلْتُ: ثُمَّ مَنْ؟، قَالَ: «ثُمَّ أَبَاكَ» ، قُلْتُ: ثُمَّ مَنْ؟، قَالَ: «ثُمَّ الْأَقْرَبَ فَالْأَقْرَبَ» .
سیدنا معاویہ بن حیدہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! میں سب سے زیادہ نیکی کس کے ساتھ کروں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اپنی ماں کے ساتھ۔“ میں نے عرض کیا: پھر کس کے ساتھ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پھر اپنی ماں کے ساتھ۔“ میں نے عرض کیا: پھر کس کے ساتھ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پھر اپنی ماں کے ساتھ۔“ میں نے عرض کیا: پھر کس کے ساتھ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پھر اپنے باپ کے ساتھ۔“ میں نے عرض کیا: پھر کس کے ساتھ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پھر جو قریب ہو اس کے بعد جو اس سے قریب ہو۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الميم/حدیث: 17010]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 19، صفحہ 405، حدیث 961»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 17010 in Urdu