المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
215. ذكر مشاهد معاذ وسنه ووفاته ومن أخباره
سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ کے غزوات، عمر، وفات اور دیگر احوال کا ذکر
حدیث نمبر: 17186
حَدَّثَنَا سَهْلُ بْنُ مُوسَى، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى، ثنا خَالِدُ بْنُ الْحَارِثِ، ثنا أَشْعَثُ، عَنِ الْحَسَنِ، أَنَّ مُعَاذَ بْنَ جَبَلٍ، أُغْمِيَ عَلَيْهِ، فَجَعَلَتْ أُخْتُهُ تَقُولُ: وَاجَبَلَاهُ أَوْ كَلِمَةً أُخْرَى، فَلَمَّا أَفَاقَ قَالَ: «مَا زِلْتِ مُؤْذِيَةً لِي مُنْذُ الْيَوْمِ» قَالَتْ: لَقَدْ كَانَ يَعِزُّ عَلَيَّ أَنْ أُؤْذِيَكَ، قَالَ:" مَا زَالَ مَلَكٌ شَدِيدُ الِانْتِهَارِ كُلَّمَا قُلْتِ: وَاكَذَا قَالَ: أَكَذَلِكَ أَنْتَ؟ فَأَقُولُ لَا"
حسن رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ پر بے ہوشی طاری ہوئی، تو ان کی بہن کہنے لگیں: ہائے جبل، یا اسی طرح کے دوسرے الفاظ، جب وہ ہوش میں آئے تو فرمایا: ”تم آج سے مجھے مسلسل تکلیف پہنچا رہی ہو۔“ انہوں نے کہا: مجھے تو یہ بہت گراں گزرتا کہ میں تمہیں تکلیف دوں۔ انہوں نے فرمایا: ایک سخت ڈانٹنے والا فرشتہ برابر میرے پاس رہا، جب بھی تم ”ہائے فلاں“ کہتیں تو وہ کہتا: کیا تم واقعی ایسے ہو؟ تو میں کہتا: نہیں۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الميم/حدیث: 17186]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 20، صفحہ 35، حدیث 50»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 17186 in Urdu