المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
296. الأسود بن هلال، عن معاذ
اسود بن ہلال کی سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 17454
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ هَارُونَ، ثنا مُحْرِزُ بْنُ عَوْنٍ، ح وَحَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ عَلَوِيَّةَ الْقَطَّانُ، ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عِيسَى الْعَطَّارُ قَالَا: ثنا خَلَفُ بْنُ خَلِيفَةَ، عَنْ أَبِي مَالِكٍ الْأَشْجَعِيِّ، عَنْ أَبِي حُصَيْنٍ، عَنِ الْأَسْوَدِ بْنِ هِلَالٍ، عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ، قَالَ: كُنْتُ رِدْفَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى حِمَارٍ، فَقَالَ لِي: «يَا مُعَاذُ بْنَ جَبَلٍ، مَا حَقُّ اللهِ عَلَى الْعِبَادِ؟» قُلْتُ: اللهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ قَالَ: «أَنْ يَعْبُدُوهُ وَلَا يُشْرِكُوا بِهِ شَيْئًا» ثُمَّ قَالَ لِي: «يَا مُعَاذُ، مَا حَقُّ الْعِبَادِ عَلَى اللهِ إِذَا فَعَلُوا ذَلِكَ؟» قُلْتُ: اللهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ، قَالَ: «أَنْ لَا يُعَذِّبَهُمْ»
اسود بن ہلال رحمہ اللہ سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں، وہ بیان کرتے ہیں: میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے ایک گدھے پر سوار تھا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: ”اے معاذ بن جبل! بندوں پر اللہ کا کیا حق ہے؟“ میں نے عرض کیا: اللہ اور اس کا رسول زیادہ جانتے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ کہ وہ اس کی عبادت کریں اور اس کے ساتھ کسی چیز کو شریک نہ ٹھہرائیں۔“ پھر مجھ سے فرمایا: ”اے معاذ! اور بندوں کا اللہ پر کیا حق ہے جب وہ ایسا کر لیں؟“ میں نے عرض کیا: اللہ اور اس کا رسول زیادہ جانتے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ کہ وہ انہیں عذاب نہ دے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الميم/حدیث: 17454]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 20، صفحہ 153، حدیث 318»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 17454 in Urdu