المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
296. الأسود بن هلال، عن معاذ
اسود بن ہلال کی سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 17455
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ نَاجِيَةَ، ثنا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ الْمَرْوَزِيُّ، ثنا الْفَضْلُ بْنُ مُوسَى السِّينَانِيُّ، عَنْ أَبِي سَعْدٍ الْبَقَّالِ، عَنْ أَبِي حُصَيْنٍ، عَنِ الْأَسْوَدِ بْنِ هِلَالٍ، عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «يَا مُعَاذُ، تَدْرِي مَا حَقُّ اللهِ عَلَى الْعَبِيدِ؟» قُلْتُ: اللهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ قَالَ: «أَنْ تَعْبُدُوهُ وَلَا تُشْرِكُوا بِهِ شَيْئًا، هَلْ تَدْرِي مَا حَقُّ الْعِبَادِ عَلَى اللهِ إِذَا فَعَلُوا ذَلِكَ؟ أَنْ لَا يُعَذِّبَهُمْ»
اسود بن ہلال رحمہ اللہ سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں، وہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے معاذ! کیا تمہیں معلوم ہے کہ بندوں پر اللہ کا کیا حق ہے؟“ میں نے عرض کیا: اللہ اور اس کا رسول زیادہ جانتے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ کہ تم اس کی عبادت کرو اور اس کے ساتھ کسی چیز کو شریک نہ ٹھہراؤ۔ کیا تمہیں معلوم ہے کہ جب وہ ایسا کر لیں تو بندوں کا اللہ پر کیا حق ہے؟ یہ کہ وہ انہیں عذاب نہ دے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الميم/حدیث: 17455]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 20، صفحہ 153، حدیث 319»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 17455 in Urdu