المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
302. ما روى ابن عباس، عن خالته ميمونة
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے جو اپنی خالہ سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا سے روایت کی
حدیث نمبر: 20326
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا الْقَعْنَبِيُّ، ثنا عِيسَى بْنُ يُونُسَ، عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ، عَنْ كُرَيْبٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: حَدَّثَتْنِي خَالَتِي مَيْمُونَةُ، قَالَتْ: «أَدْنَيْتُ لِرَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ غُسْلَهُ مِنَ الْجَنَابَةِ فَغَسَلَ يَدَهُ مَرَّتَيْنِ، أَوْ ثَلَاثًا، ثُمَّ أَدْخَلَ يَدَيْهِ فِي الْإِنَاءِ فَأَفْرَغَ بِهِمَا عَلَى فَرْجِهِ فَغَسَلَهُ بِشِمَالِهِ، ثُمَّ ضَرَبَ بِشِمَالِهِ الْأَرْضَ فَدَلَكَهَا دَلْكًا شَدِيدًا، ثُمَّ تَوَضَّأَ وُضُوءَهُ لِلصَّلَاةِ، ثُمَّ أَفْرَغَ عَلَى رَأْسِهِ ثَلَاثَ حَثَيَاتٍ مِلْءَ كَفَّيْهِ، ثُمَّ غَسَلَ سَائِرَ جَسَدِهِ، ثُمَّ تَنَحَّى عَنْ مَقَامِهِ ذَلِكَ فَغَسَلَ رِجْلَيْهِ، ثُمَّ أَتَيْتُهُ بِالْمِنْدِيلِ فَرَدَّهُ»
سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں: ”میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے غسلِ جنابت کے لیے پانی قریب رکھا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا ہاتھ دو یا تین بار دھویا، پھر اپنے دونوں ہاتھ برتن میں ڈالے اور انہیں اپنی شرمگاہ پر بہا کر بائیں ہاتھ سے اسے دھویا، پھر اپنا بایاں ہاتھ زمین پر مار کر خوب مَلا، پھر نماز جیسا وضو کیا، پھر اپنے سر پر تین چُلّو بھر بھر کر پانی ڈالا، پھر اپنا باقی جسم دھویا، پھر اپنی جگہ سے ہٹ کر اپنے پاؤں دھوئے، پھر میں ان کے پاس تولیہ لے کر آئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے واپس کر دیا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 20326]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 23، صفحہ 423، حدیث 1024»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 20326 in Urdu