🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
322. ما روى ابن عباس، عن سودة
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے جو سیدہ سودہ رضی اللہ عنہا سے روایت کی
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 20470
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا عَمْرُو بْنُ حَمَّادِ بْنِ طَلْحَةَ الْقَنَّادُ، ثنا أَسْبَاطُ بْنُ نَصْرٍ، عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنْ سَوْدَةَ بِنْتِ زَمْعَةَ، قَالَتْ: كَانَتْ لَنَا شَاةٌ فَمَاتَتْ فَرَمَيْنَا بِهَا، فَجَاءَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: «مَا فَعَلَتْ شَاتُكُمْ؟» قُلْنَا: مَاتَتْ فَطَرَحْنَاهَا، فَقَالَ: «أَفَلَا انْتَفَعْتُمْ بِإِهَابِهَا؟» فَقُلْتُ: هِيَ مَيْتَةٌ، فَقَرَأَ هَذِهِ الْآيَةَ: {قُلْ لَا أَجِدُ فِيمَا أُوحِيَ إِلَيَّ مُحَرَّمًا عَلَى طَاعِمٍ يَطْعَمُهُ إِلَّا أَنْ تَكُونَ مَيْتَةً} «إِنَّمَا حَرَّمَ عَلَيْكُمْ أَنْ تَطْعَمُوهَا» فَأَرْسَلُوا بِإِهَابِهَا فَدَبَغُوهُ، فَاتَّخَذُوهُ حَتَّى كَانَ عِنْدَهُمْ شَنًّا"
سیدہ سودہ بنت زمعہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں: ہماری ایک بکری تھی جو مر گئی تو ہم نے اسے پھینک دیا، پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے اور فرمایا: ”تمہاری بکری کا کیا ہوا؟“ ہم نے عرض کیا: مر گئی، ہم نے اسے پھینک دیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم نے اس کی کھال سے فائدہ کیوں نہ اٹھایا؟“ میں نے عرض کیا: یہ تو مردار ہے۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ آیت پڑھی: ”کہہ دیجیے: مجھے جو وحی کی گئی ہے اس میں کسی کھانے والے پر کوئی چیز حرام نہیں پاتا سوائے اس کے کہ وہ مردار ہو،“ ”اللہ نے تم پر صرف اس کا کھانا حرام کیا ہے۔“ تو انہوں نے اس کی کھال منگوائی اور اسے رنگا اور اسے استعمال میں لاتے رہے یہاں تک کہ وہ ان کے پاس ایک پرانا بوسیدہ مشکیزہ بن گیا۔ [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 20470]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 24، صفحہ 36، حدیث 99»

Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 20470 in Urdu