🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


New الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔


مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
43. مِنْ مُسْنَدِ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ
ابو سعید الخدری کی مرویات کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1184
حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، أَخْبَرَنَا دَاوُدُ بْنُ أَبِي هِنْدٍ ، عَنْ أَبِي نَضْرَةَ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: «‏‏‏‏يَا رَسُولَ اللهِ إِنَّا بِأَرْضٍ مَضَبَّةٍ فَمَا تَأْمُرُنَا؟ فَقَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: بَلَغَنِي أَنَّ أُمَّةً مِنْ بَنِي إِسْرَائِيلَ مُسِخَتْ دَوَابًّا، فَلَا أَدْرِي فِي أَيِّ الدَّوَابِّ، فَلَمْ يَأْمُرْنَا وَلَمْ يَنْهَ» ‏‏‏‏.
سیدنا ابو سعید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض گزار ہوا: ”اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! ہم ایک ایسی سرزمین میں مقیم ہیں جہاں گوہ کی بہتات ہے، تو آپ ہمیں اس کے متعلق کیا حکم دیتے ہیں؟“ اس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”مجھے یہ بات پہنچی ہے کہ بنی اسرائیل کی ایک امت کو جانوروں کی صورت میں مسخ کر دیا گیا تھا، اب میں نہیں جانتا کہ وہ کن جانوروں کی شکل میں مسخ ہوئے تھے۔“ چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں (اسے کھانے کا) نہ تو حکم دیا اور نہ ہی اس سے منع فرمایا۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/من مسند أبي سعيد الخدري/حدیث: 1184]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه سنن ابن ماجه برقم: 3240، وأخرجه مسند أحمد برقم: 11240، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 1179»

الحكم على الحديث: إسناده صحيح

Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 1184 in Urdu