الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1. مُسْنَدُ أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ
ابو بکر الصدیق کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 120
حَدَّثَنَا الْقَوَارِيرِيُّ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ قَبِيصَةَ بْنِ ذُؤَيْبٍ ، أَنَّ الْجَدَّةُ جَاءَتْ إِلَى أَبِي بَكْرٍ ، بَعْدَ وَفَاةِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَتْ: أُخْبِرْتُ أَنَّ لِي حَقًّا. فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ : مَا أَجِدُ لَكِ فِي الْكِتَابِ مِنْ حَقٍّ، وَمَا سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقْضِي لَكِ بِشَيْءٍ، قَالَ: فَشَهِدَ الْمُغِيرَةُ بْنُ شُعْبَةَ ، فَقَالَ: مَنْ يَشْهَدُ مَعَكَ؟ قَالَ مُحَمَّدُ بْنُ مَسْلَمَةَ : إِنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَعْطَاهَا السُّدُسَ، قَالَ الزُّهْرِيُّ : هِيَ أُمُّ أَبِ الْأُمِّ أَوِ الْأَبِ، فَلَمَّا كَانَ عُمَرُ جَاءَتِ الَّتِي تُخَالِفُهَا، فَقَالَ عُمَرُ : أَيُّكُمَا انْفَرَدَتْ بِهِ، فَهُوَ لَهَا، فَإِنِ اجْتَمَعْتُمَا فَهُوَ بَيْنَكُمَا.
قبیصہ بن ذویب رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے بعد ایک دادی سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوئی اور عرض گزار ہوئی کہ ”مجھے یہ اطلاع ملی ہے کہ (وراثت میں) میرا بھی حق ہے“، اس پر سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”میں اللہ کی کتاب ﴿قرآن مجید﴾ میں تمہارے لیے کوئی حق نہیں پاتا اور نہ ہی میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو تمہارے حق میں کسی چیز کا فیصلہ فرماتے ہوئے سنا ہے“، پھر سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ نے (دادی کے حق میں) گواہی دی تو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے دریافت فرمایا: ”تمہارے ساتھ اور کون اس کی گواہی دیتا ہے؟“ جس پر سیدنا محمد بن مسلمہ رضی اللہ عنہ نے بھی گواہی دی کہ ”بے شک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے (وراثت کا) چھٹا حصہ عطا فرمایا تھا“۔ زہری رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ وہ دادی ماں کی ماں (نانی) یا باپ کی ماں (دادی) تھی، پھر جب سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کا دورِ خلافت آیا تو دوسری دادی (جو پہلے والی کی مدِ مقابل یعنی نانی کے مقابلے میں دادی یا دادی کے مقابلے میں نانی تھی) حاضر ہوئی تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”تم میں سے جو بھی تنہا ہوگی یہ حصہ اسی کا ہے، اور اگر تم دونوں جمع ہو جاؤ گی تو یہ تمہارے درمیان (برابر) تقسیم ہوگا“۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أبي بكر الصديق رضي الله عنه/حدیث: 120]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: رجاله ثقات .»
«قال سعيد بن محمد السناري: قوى لغيره: المرفوع منه فقط»
«أخرجه سنن الترمذي برقم: 2101، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 2894، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 2724، وأخرجه موطأ مالك برقم: 1098، وأخرجه مصنف ابن أبي شيبة برقم: 1، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 115»
«قال سعيد بن محمد السناري: قوى لغيره: المرفوع منه فقط»
«أخرجه سنن الترمذي برقم: 2101، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 2894، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 2724، وأخرجه موطأ مالك برقم: 1098، وأخرجه مصنف ابن أبي شيبة برقم: 1، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 115»
الحكم على الحديث: رجاله ثقات
Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 120 in Urdu