🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


New الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔


مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
43. مِنْ مُسْنَدِ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ
ابو سعید الخدری کی مرویات کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1214
حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ عَبْدِ الْوَارِثِ ، حَدَّثَنِي أَبِي ، حَدَّثَنَا الْجُرَيْرِيُّ ، عَنْ أَبِي نَضْرَةَ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: قَامَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى نَهَرٍ مِنْ مَاءِ السَّمَاءِ وَالنَّاسُ صِيَامٌ فِي يَوْمٍ صَائِفٍ، وَهُمْ مُشَاةٌ وَرَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى بَغْلَتِهِ، فَقَالَ: «‏‏‏‏اشْرَبُوا أَيُّهَا النَّاسُ» ‏‏‏‏، قَالُوا: نَشْرَبُ يَا رَسُولَ اللهِ، قَالَ: فَقَالَ: إِنِّي لَسْتُ مِثْلَكُمْ، إِنِّي أَيْسَرُ مِنْكُمْ، إِنِّي رَاكِبٌ. قَالَ: فَأَبَوْا، قَالَ: فَثَنَى نَبِيُّ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَخِذَهُ فَنَزَلَ فَشَرِبَ وَشَرِبَ النَّاسُ، وَمَا كَانَ يُرِيدُ أَنْ يَشْرَبَهُ.
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بارش کے پانی کی ایک نہر پر ٹھہرے جبکہ سخت گرمی کے دن میں لوگ روزے سے تھے، وہ پیدل چل رہے تھے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے خچر پر سوار تھے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے لوگو! پانی پی لو،“ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! (کیا ہم بھی) پی لیں؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں تمہاری مانند نہیں ہوں، میں تم سے زیادہ آسانی و سہولت میں ہوں کیونکہ میں سوار ہوں،“ راوی بیان کرتے ہیں کہ لوگوں نے (روزہ افطار کرنے سے) انکار کر دیا، تو اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی رانِ مبارک پھیری اور نیچے تشریف لا کر پانی نوش فرمایا، پھر (آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھ کر) لوگوں نے بھی پانی پی لیا، حالانکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا ذاتی طور پر پانی پینے کا ارادہ نہیں تھا۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/من مسند أبي سعيد الخدري/حدیث: 1214]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: مضى بأقل من هذا السياق [برقم 1080] »
«أخرجه صحيح مسلم برقم: 1116، 1117، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 712، 1684، وأخرجه سنن النسائي برقم: 2309، 2310، 2312، وأخرجه مسند أحمد برقم: 11031، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 7762، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 2022، 2029، 2030، 2038، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 3550، 3556، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 1209»

الحكم على الحديث: إسناده صحيح

Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 1214 in Urdu