🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


New الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔


مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
43. مِنْ مُسْنَدِ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ
ابو سعید الخدری کی مرویات کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1215
حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ ، حَدَّثَنَا أَبِي ، حَدَّثَنَا دَاوُدُ ، عَنْ أَبِي نَضْرَةَ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ ، أَنَّ مَاعِزَ بْنَ مَالِكٍ أَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: «‏‏‏‏يَا رَسُولَ اللهِ، إِنِّي أَصَبْتُ حَدًّا فَأَقِمْهُ عَلَيَّ، قَالَ: فَرَدَّهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ثَلَاثَ مَرَّاتٍ، وَإِمَّا أَرْبَعَ مَرَّاتٍ، فَسَأَلَ عَنْهُ: «‏‏‏‏أَبِهِ بَأْسٌ؟» ‏‏‏‏ قَالُوا: لَا يَا رَسُولَ اللهِ، إِلَّا أَنَّهُ أَصَابَ حَدًّا لَا يَرَى أَنَّهُ يُخْرِجُهُ مِنْهُ إِلَّا الْحَدُّ. قَالَ: فَأَمَرَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَانْطَلَقْنَا بِهِ إِلَى بَقِيعِ الْغَرْقَدِ، فَلَمْ نَحْفِرْ لَهُ وَلَمْ نُوثِقْهُ، فَرَمَيْنَاهُ بِالْخَزَفِ وَالْعِظَامِ، فَشَقَّ ذَلِكَ عَلَيْهِ، فَسَعَى إِلَى الْحَرَّةِ، فَتَبِعْنَاهُ فَرَمَيْنَاهُ بِجَلَامِيدِ الْحَرَّةِ حَتَّى سَكَتَ، ثُمَّ قَامَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - خَطِيبًا، فَقَالَ: «‏‏‏‏إِذَا خَرَجْنَا فِي سَبِيلِ اللهِ تَخَلَّفَ أَحَدُهُمْ لَهُ نَبِيبٌ كَنَبِيبِ التَّيْسِ، أَمَا إِنِّي لَا أُوتَى مِنْ أُولَئِكَ بِأَحَدٍ إِلَّا نَكَّلْتُ بِهِ» ‏‏‏‏. قَالَ: زَعَمَ فَلَمْ يَلْعَنْهُ وَلَمْ يَسْتَغْفِرْ لَهُ» ‏‏‏‏.
سیدنا ابو سعید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیدنا ماعز بن مالک رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کی: ”اے اللہ کے رسول! مجھ سے ایسی حد سرزد ہو گئی ہے، لہٰذا اسے مجھ پر نافذ فرما دیں“، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں تین یا چار مرتبہ واپس لوٹا دیا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے بارے میں دریافت فرمایا: ”کیا اسے کوئی (دماغی) عارضہ لاحق ہے؟“ لوگوں نے عرض کی: اے اللہ کے رسول! نہیں، مگر انہوں نے ایک ایسی حد کا ارتکاب کیا ہے جس کے متعلق وہ سمجھتے ہیں کہ سوائے سزا کے نفاذ کے کوئی چیز انہیں اس (گناہ) سے نجات نہیں دلا سکتی، راوی کہتے ہیں کہ پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا تو ہم انہیں بقیع الغرقد کی طرف لے گئے، ہم نے ان کے لیے نہ تو گڑھا کھودا اور نہ ہی انہیں باندھا، بلکہ ہم نے ان پر ٹھیکرے اور ہڈیاں پھینکیں جس سے انہیں شدید تکلیف ہوئی اور وہ مقامِ حرہ کی طرف بھاگ نکلے، ہم نے ان کا پیچھا کیا اور انہیں حرہ کے بڑے پتھر مارے یہاں تک کہ وہ ساکت ہو گئے، پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے خطبہ دیتے ہوئے ارشاد فرمایا: ”جب ہم اللہ کی راہ میں نکلتے ہیں تو ان میں سے کوئی ایک پیچھے رہ کر بکرے کی طرح میمیانے (عورتوں کے گرد چکر کاٹنے) لگتا ہے، خبردار! اگر ایسا کوئی شخص میرے پاس لایا گیا تو میں اسے سخت عبرت ناک سزا دوں گا“، راوی کا بیان ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان پر نہ تو لعنت کی اور نہ ہی ان کے لیے دعائے مغفرت فرمائی۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/من مسند أبي سعيد الخدري/حدیث: 1215]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح مسلم برقم: 3206، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 4431، وأخرجه مسند أحمد برقم: 11195، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2319، وأخرجه فتح الباري برقم: 6430، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 8143، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 4438، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 1210»

الحكم على الحديث: إسناده صحيح

Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 1215 in Urdu