🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


New الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔


مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
43. مِنْ مُسْنَدِ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ
ابو سعید الخدری کی مرویات کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1393
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ ، عَنْ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: «‏‏‏‏قَالَ مُوسَى: يَا رَبِّ عَلِّمْنِي شَيْئًا أَذْكُرُكَ وَأَدْعُوكَ بِهِ قَالَ: قُلْ يَا مُوسَى: لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ، قَالَ: كُلُّ عِبَادِكَ يَقُولُ هَذَا. قَالَ: قُلْ: لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ. قَالَ: لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ، إِنَّمَا أُرِيدُ شَيْئًا تَخُصُّنِي بِهِ، قَالَ: يَا مُوسَى لَوْ أَنَّ السَّمَاوَاتِ السَّبْعَ وَعَامِرَهُنَّ غَيْرِي، وَالْأَرَضِينَ السَّبْعَ، فِي كِفَّةٍ، وَلَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ فِي كِفَّةٍ، مَالَتْ بِهِنَّ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ» ‏‏‏‏.
سیدنا ابوسعید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سیدنا موسیٰ علیہ السلام نے بارگاہِ الٰہی میں عرض کیا: اے میرے رب! مجھے کوئی ایسی چیز سکھا دیں جس کے ذریعے میں تجھے یاد کروں اور تجھ سے دعا مانگوں، اللہ تعالیٰ نے فرمایا: اے موسیٰ! «لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ» ”اللہ کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں“ کہا کرو، انہوں نے عرض کیا: اے میرے رب! تیرے تو تمام بندے یہی کلمہ کہتے ہیں، اللہ تعالیٰ نے فرمایا: تم «لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ» ہی کہو، انہوں نے عرض کیا: تیرے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں، مگر میں تو ایسی چیز چاہتا ہوں جس کے ساتھ تو مجھے خاص فرما دے، اللہ تعالیٰ نے فرمایا: اے موسیٰ! اگر ساتوں آسمان اور میرے سوا ان کے تمام مکین اور ساتوں زمینیں ایک پلڑے میں ہوں اور «لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ» دوسرے پلڑے میں ہو، تو «لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ» والا پلڑا ان سب پر بھاری ہو جائے گا“۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/من مسند أبي سعيد الخدري/حدیث: 1393]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده ضعيف .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: ضعيف»
«أخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 1979، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 16801، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 6218، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 10895، 11205، وأخرجه شرح السنة برقم: 1273، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6115/1، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 1389»

الحكم على الحديث: إسناده ضعيف

Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 1393 in Urdu