🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


New الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔


مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
46. مُسْنَدُ أَبِي طَلْحَةَ
ابو طلحہ کی مرویات کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1425
حَدَّثَنَا أَبُو الرَّبِيعِ الزَّهْرَانِيُّ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ عَمْرٍو الْجَزَرِيُّ ، حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ رُفَيْعٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ أَنَسٍ ، عَنْ أَبِي طَلْحَةَ ، قَالَ: أَتَيْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ يَتَهَلَّلُ وَجْهُهُ مُسْتَبْشِرًا، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ، إِنَّكَ لَعَلَى حَالٍ مَا رَأَيْتُكَ عَلَى مِثْلِهَا. قَالَ: وَمَا يَمْنَعُنِي؟ أَتَانِي جِبْرِيلُ، فَقَالَ: بَشِّرْ أُمَّتَكَ مَنْ صَلَّى عَلَيْكَ صَلَاةً، كَتَبَ اللهُ لَهُ بِهَا عَشْرَ حَسَنَاتٍ، وَكَفَّرَ عَنْهُ بِهَا عَشْرَ سَيِّئَاتٍ، وَرَفَعَ لَهُ بِهَا عَشْرَ دَرَجَاتٍ، وَرَدَّ اللهُ عَلَيْهِ بِمِثْلِ قَوْلِهِ، وَعُرِضَتْ عَلَيْهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ.
سیدنا ابوطلحہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمتِ اقدس میں حاضر ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا چہرہِ انور خوشی و مسرت سے دمک رہا تھا، میں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! آپ اس وقت جس (سرور انگیز) کیفیت میں ہیں، میں نے آپ کو اس سے پہلے کبھی اس حال میں نہیں دیکھا؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”مجھے (خوش ہونے سے) کیا چیز روک سکتی ہے؟ حالانکہ ابھی میرے پاس جبرئیل علیہ السلام آئے اور انہوں نے عرض کیا: اپنی امت کو خوشخبری دے دیں کہ جو شخص آپ پر ایک مرتبہ درود پڑھے گا، اللہ تعالیٰ اس کے بدلے اس کے لیے دس نیکیاں لکھ دے گا، اس کے دس گناہ مٹا دے گا، اس کے دس درجات بلند فرما دے گا، اللہ سبحانہ و تعالیٰ اسے ویسا ہی جواب عطا فرمائے گا جیسا اس نے کہا ہوگا اور قیامت کے دن وہ درود آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں پیش کیا جائے گا۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أبي طلحة/حدیث: 1425]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده ضعيف .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: قوى لغيره: دون قوله: (وعرضت عليه … إلخ)»
«أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 4721، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6410، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6288/1، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 1421»

الحكم على الحديث: إسناده ضعيف

Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 1425 in Urdu