🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


New الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔


مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
54. مُسْنَدُ حَارِثَةَ بْنِ وَهْبٍ
حارثہ بن وہب کی مرویات کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1482
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ أَبِي إِسْرَائِيلَ، حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ ، قَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ أَبِي الْحَكَمِ الْغِفَارِيَّ ، يَقُولُ: حَدَّثَتْنِي جَدَّتِي ، عَنْ عَمِّ أَبِي رَافِعِ بْنِ عَمْرٍو الْغِفَارِيِّ ، قَالَ: كُنْتُ وَأَنَا غُلَامٌ أَرْمِي نَخْلَ الْأَنْصَارِ، فَقِيلَ لِلنَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: إِنَّ هَاهُنَا غُلَامًا يَرْمِي نَخْلَنَا، أَوْ قَالَ: يَرْمِي النَّخْلَ، قَالَ: فَأُتِيَ بِي النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -، فَقَالَ: يَا غُلَامُ، لَا تَرْمِ النَّخْلَ، قَالَ: قُلْتُ: آكُلُ، قَالَ: لَا تَرْمِ النَّخْلَ، كُلْ مَا سَقَطَ، قَالَ: وَمَسَحَ رَأْسَهُ، وَقَالَ: اللَّهُمَّ أَشْبِعْ بَطْنَهُ.
سیدنا ابو رافع بن عمرو الغفاری رضی اللہ عنہ کے چچا سے روایت ہے کہ میں جب لڑکا تھا تو انصار کے کھجور کے درختوں پر پتھر مارا کرتا تھا، چنانچہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کی گئی کہ یہاں ایک لڑکا ہے جو ہمارے کھجور کے درختوں یا کھجوروں پر پتھر مارتا ہے۔ پھر مجھے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمتِ اقدس میں لایا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے شفقت سے دریافت فرمایا: ”اے لڑکے! کھجوروں کو پتھر کیوں مارتے ہو؟“ میں نے عرض کیا: انہیں کھانے کے لیے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کھجوروں کو پتھر نہ مارا کرو بلکہ جو خود بخود نیچے گر جائیں انہیں کھا لیا کرو۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے سر پر دستِ شفقت پھیرا اور میرے لیے دعا فرمائی: «اللَّهُمَّ أَشْبِعْ بَطْنَهُ» ”اے اللہ! اس کا پیٹ بھر دے۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند حارثة بن وهب/حدیث: 1482]
تخریج الحدیث: «قال سعيد بن محمد السناري: ضعيف»
«أخرجه سنن الترمذي برقم: 1288، وأخرجه مسند أحمد برقم: 19830، وأخرجه مصنف ابن أبي شيبة برقم: 2، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 3658/1، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 1480»

Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 1482 in Urdu