الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
80. مُسْنَدُ أهِشَامِ بْنِ عَامِر
ہشام بن عامر کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 1557
حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ ، حَدَّثَنَا أَبُو عَامِرٍ الْعَقَدِيُّ ، عَنْ شُعْبَةَ ، عَنْ يَزِيدَ الرِّشْكِ ، عَنْ مُعَاذَةَ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عَامِرٍ الْأَنْصَارِيِّ ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: لَا يَحِلُّ لِمُسْلِمٍ أَنْ يُصَارِمَ مُسْلِمًا فَوْقَ ثَلَاثٍ، وَإِنَّهُمَا نَاكِبَانِ عَنِ الْحَقِّ مَا كَانَا عَلَى صِرَامِهِمَا، وَإِنَّ أَوَّلَهُمَا فَيْئًا يَكُونُ فِي سَبْقِهِ بِالْفَيْءِ كَفَّارَةٌ لَهُ، وَإِنْ سَلَّمَ عَلَيْهِ فَلَمْ يَقْبَلْ سَلَامَهُ رَدَّتْ عَلَيْهِ الْمَلَائِكَةُ، وَرَدَّ عَلَى الْآخَرِ الشَّيْطَانُ، وَإِنْ مَاتَا عَلَى صِرَامِهِمَا لَمْ يَدْخُلَا الْجَنَّةَ، أَوْ لَمْ يَجْتَمِعَا فِي الْجَنَّةِ.
سیدنا ہشام بن عامر انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: ”کسی مسلمان کے لیے یہ جائز نہیں کہ وہ اپنے کسی مسلمان بھائی سے تین دن سے زیادہ قطع تعلق کرے، اور جب تک وہ دونوں اس قطع تعلقی پر قائم رہیں گے تب تک وہ دونوں حق کے راستے سے منحرف رہیں گے، اور ان دونوں میں سے جو صلح کے لیے رجوع کرنے میں پہل کرے گا تو اس کا پہلے رجوع کرنا اس کے لیے (گناہوں کا) کفارہ بن جائے گا، اور اگر وہ اسے سلام کرے لیکن دوسرا اس کا سلام قبول نہ کرے تو فرشتے سلام کرنے والے کے سلام کا جواب دیں گے جبکہ دوسرے (سلام رد کرنے والے) کو شیطان جواب دے گا، اور اگر وہ دونوں اسی قطع تعلقی کی حالت میں فوت ہو گئے تو وہ جنت میں داخل نہ ہوں گے یا (آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ) وہ جنت میں کبھی اکٹھے نہیں ہو سکیں گے۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أهشام بن عامر/حدیث: 1557]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 15824، وأخرجه فتح الباري برقم: 5727، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 12969، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 5325/1، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 1554»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 15824، وأخرجه فتح الباري برقم: 5727، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 12969، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 5325/1، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 1554»
الحكم على الحديث: إسناده صحيح
Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 1557 in Urdu