🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


New الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔


مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
109. مُسْنَدُ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ
عمار بن یاسر کی مرویات کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1606
حَدَّثَنَا الْقَوَارِيرِيُّ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ سَلَمَةَ بْنِ كُهَيْلٍ ، عَنْ أَبِي مَالِكٍ ، وَعَبْدِ اللهِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبْزَى ، عَنْ أَبِيهِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبْزَى ، قَالَ: كُنَّا عِنْدَ عُمَرَ فَأَتَاهُ رَجُلٌ، فَقَالَ: يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ، إِنَّمَا نَمْكُثُ الشَّهْرَ وَالشَّهْرَيْنِ لَا نَجِدُ الْمَاءَ، فَقَالَ عُمَرُ : أَمَّا أَنَا فَلَمْ أَكُنْ أُصَلِّي حَتَّى أَجِدَ الْمَاءَ، فَقَالَ عَمَّارٌ : يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ، تَذْكُرُ إِذْ كُنَّا بِمَكَانِ كَذَا وَكَذَا، وَنَحْنُ نَرْعَى الْإِبِلَ، فَتَذَاكَرْنَا أَنَّا أَجْنَبْنَا، قَالَ: قَالَ: نَعَمْ، فَإِنِّي تَمَرَّغْتُ بِالتُّرَابِ، فَأَتَيْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَدَّثْتُهُ، فَضَحِكَ، وَقَالَ: إِذْ كَانَ الصَّعِيدُ لَكَافِيَكَ، وَضَرَبَ بِكَفَّيْهِ الْأَرْضَ، ثُمَّ نَفَخَ فِيهِمَا، ثُمَّ مَسَحَ وَجْهَهُ وَبَعْضَ ذِرَاعَيْهِ، فَقَالَ: اتَّقِ اللهَ يَا عَمَّارُ ، فَقَالَ: يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ، إِنْ شِئْتَ لَمْ أَذْكُرْهُ مَا حَيِيتُ، فَقَالَ: لَا، وَلَكِنْ نُوَلِّيكَ مِنْ ذَلِكَ مَا تَوَلَّيْتَ.
سیدنا عبدالرحمن بن ابزی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ہم سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر تھے کہ ایک شخص نے آ کر عرض کی: ”اے امیر المومنین! بسا اوقات ہم ایک ایک دو دو ماہ تک قیام کرتے ہیں اور ہمیں پانی میسر نہیں آتا (تو ایسی صورت میں کیا کریں؟)“ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”جہاں تک میرا تعلق ہے تو جب تک مجھے پانی نہ ملتا میں نماز نہ پڑھتا۔“ اس پر سیدنا عمار رضی اللہ عنہ نے عرض کی: ”اے امیر المومنین! کیا آپ کو یاد ہے جب ہم فلاں فلاں جگہ اونٹ چرا رہے تھے اور ہمیں جنابت لاحق ہو گئی تھی؟“ انہوں نے فرمایا: ”ہاں۔“ سیدنا عمار رضی اللہ عنہ نے کہا: ”تو (نماز کے لیے) میں مٹی میں اچھی طرح لوٹ پوٹ ہوا، پھر میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ میں حاضر ہوا اور آپ کو اس کی خبر دی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم مسکرا دیے اور ارشاد فرمایا: «إِذْ كَانَ الصَّعِيدُ لَكَافِيكَ» ”پاک مٹی تمہارے لیے کافی تھی“، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی دونوں ہتھیلیاں زمین پر ماریں، ان میں پھونک ماری اور اپنے چہرے اور کلائیوں کے کچھ حصے کا مسح فرمایا۔“ یہ سن کر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”اے عمار! اللہ سے ڈرو۔“ انہوں نے عرض کی: ”اے امیر المومنین! اگر آپ چاہیں تو میں اپنی زندگی بھر یہ واقعہ بیان نہیں کروں گا۔“ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”نہیں (ایسا نہیں ہے)، بلکہ جس ذمہ داری کا بوجھ آپ نے اٹھایا ہے وہ ہم آپ ہی کے سپرد کرتے ہیں۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند عمار بن ياسر/حدیث: 1606]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 331، 335، 336، 340، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 368، 553، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 144، وأخرجه سنن النسائي برقم: 312، 313، 315، 316، 317، 318، 319، 320، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 321، 322، 327، 328، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 569، 571، وأخرجه مسند أحمد برقم: 18403، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 745، وأخرجه فتح الباري برقم: 331، 335، 340، وأخرجه السنن الكبرى للبيهقي برقم: 958، وأخرجه مسند البزار برقم: 1385، 1403، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 266، 267، 269، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 546، 1527، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 1603»

الحكم على الحديث: إسناده صحيح

Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 1606 in Urdu