🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


New الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔


مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
109. مُسْنَدُ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ
عمار بن یاسر کی مرویات کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1629
حَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ يُوسُفَ الشَّاعِرُ، حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، حَدَّثَنَا أَبِي ، عَنْ صَالِحٍ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، حَدَّثَنِي عُبَيْدُ اللهِ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُتْبَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنْ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَرَّسَ بِذَاتِ الْجَيْشِ وَمَعَهُ عَائِشَةُ زَوْجَتُهُ، فَانْقَطَعَ عِقْدٌ لَهَا مِنْ جَزْعِ ظَفَارِ، فَحُبِسَ النَّاسُ ابْتِغَاءَ عِقْدِهَا ذَلِكَ حَتَّى أَضَاءَ الْفَجْرُ، وَلَيْسَ مَعَ النَّاسِ مَاءٌ، فَتَغَيَّظَ عَلَيْهَا أَبُو بَكْرٍ ، وَقَالَ: حَبَسْتِ النَّاسَ وَلَيْسَ مَعَهُمْ مَاءٌ؟ فَأَنْزَلَ اللهُ تَعَالَى عَلَى رَسُولِهِ رُخْصَةَ التَّطْهِيرِ بِالصَّعِيدِ الطَّيِّبِ، فَقَامَ الْمُسْلِمُونَ مَعَ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -، فَضَرَبُوا أَيْدِيَهُمْ فِي الْأَرْضِ وَرَفَعُوا أَيْدِيَهُمْ وَلَمْ يَقْبِضُوا مِنَ التُّرَابِ شَيْئًا، فَمَسَحُوا بِهَا وُجُوهَهُمْ وَأَيْدِيَهُمْ إِلَى الْمَنَاكِبِ، وَمِنْ بَطْنِ أَيْدِيهِمْ إِلَى الْآبَاطِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما، سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مقامِ ’ذات الجیش‘ پر رات کے آخری پہر پڑاؤ کیا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ آپ کی زوجہ محترمہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا تھیں، وہاں ان کا ظفاری مہروں والا ایک ہار ٹوٹ کر گر گیا، جس کی تلاش کی خاطر لوگ وہیں رکے رہے یہاں تک کہ فجر کی روشنی پھیل گئی، جبکہ لوگوں کے پاس پانی میسر نہ تھا، اس صورتحال پر سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ ان پر سخت غصہ ہوئے اور فرمایا: ”تم نے لوگوں کو روک لیا ہے حالانکہ ان کے پاس پانی نہیں ہے“، تب اللہ تعالیٰ نے اپنے رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر پاک مٹی کے ذریعے طہارت حاصل کرنے کی رخصت نازل فرمائی، پس تمام مسلمان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ کھڑے ہوئے اور انہوں نے اپنے ہاتھ زمین پر مارے، پھر انہیں اٹھایا مگر مٹی میں سے کچھ مٹھی میں نہیں لیا، پھر انہوں نے ان ہاتھوں سے اپنے چہروں کا اور اپنے ہاتھوں کا کندھوں تک اور اپنی ہتھیلیوں کے اندرونی حصوں سے بغلوں تک مسح کیا۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند عمار بن ياسر/حدیث: 1629]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: مضى الكلام عليه مفصلًا في الحديث الماضى [برقم 1609] »
«أخرجه سنن النسائي برقم: 314، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 320، وأخرجه مسند البزار برقم: 1403، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 267، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 1625»

الحكم على الحديث: إسناده صحيح

Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 1629 in Urdu