الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
109. مُسْنَدُ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ
عمار بن یاسر کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 1650
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْأَسَدِيُّ ، عَنْ إِسْرَائِيلَ ، عَنْ سِمَاكٍ ، عَنْ ثَرْوَانَ بْنِ مِلْحَانَ ، قَالَ: كُنَّا جُلُوسًا فِي الْمَسْجِدِ فَمَرَّ عَلَيْنَا عَمَّارٌ ، فَقُلْنَا لَهُ: حَدِّثْنَا حَدِيثَ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي الْفِتْنَةِ، فَقَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -، يَقُولُ: سَيَكُونُ بَعْدِي أُمَرَاءُ يَقْتَتِلُونَ عَلَى الْمُلْكِ يَقْتُلُ بَعْضُهُمْ عَلَيْهِ بَعْضًا، قُلْنَا: لَوْ حَدَّثَنَا بِهِ غَيْرُكَ كَذَّبْنَاهُ، أَمَا إِنَّهُ سَيَكُونُ.
ثروان بن ملحان رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ ہم مسجد میں بیٹھے ہوئے تھے کہ سیدنا عمار رضی اللہ عنہ ہمارے پاس سے گزرے، ہم نے ان سے عرض کیا کہ ہمیں فتنوں کے متعلق رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی کوئی حدیث سنائیں، تو انہوں نے کہا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”عنقریب میرے بعد ایسے حکمران ہوں گے جو حصولِ اقتدار کے لیے باہم دست و گریبان ہوں گے اور اس کی خاطر ایک دوسرے کو قتل کریں گے“، ہم نے عرض کیا کہ اگر آپ کے علاوہ کوئی اور ہمیں یہ حدیث سناتا تو ہم اسے جھٹلا دیتے، آگاہ رہو کہ یقیناً ایسا ہو کر رہے گا۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند عمار بن ياسر/حدیث: 1650]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده حسن .»
«قال سعيد بن محمد السناري: ضعيف»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 17856، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 12281، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 7486، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 1646»
«قال سعيد بن محمد السناري: ضعيف»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 17856، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 12281، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 7486، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 1646»
الحكم على الحديث: إسناده حسن
Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 1650 in Urdu