الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
109. مُسْنَدُ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ
عمار بن یاسر کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 1651
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ قَزَعَةَ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ حَبِيبٍ ، عَنْ سَعِيدٍ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ خِلَاسِ بْنِ عَمْرٍو ، عَنْ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: أُنْزِلَتِ الْمَائِدَةُ مِنَ السَّمَاءِ خُبْزًا وَلَحْمًا، فَأُمِرُوا أَنْ لَا يَخُونُوا، وَلَا يَدَّخِرُوا لِغَدٍ، فَخَانُوا، وَادَّخَرُوا، وَرَفَعُوا، فَمُسِخُوا قِرَدَةً وَخَنَازِيرَ.
سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”آسمان سے مائدہ (دسترخوان) اتارا گیا جس میں روٹی اور گوشت تھا، پھر انہیں یہ حکم دیا گیا کہ وہ نہ تو اس میں خیانت کریں اور نہ ہی اسے کل کے لیے بچا کر رکھیں، مگر انہوں نے خیانت کی، اسے ذخیرہ کیا اور (آئندہ کے لیے) اٹھا کر رکھ لیا، چنانچہ ان کی صورتیں مسخ کر کے انہیں بندر اور خنزیر بنا دیا گیا۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند عمار بن ياسر/حدیث: 1651]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: رجاله ثقات .»
«قال سعيد بن محمد السناري: ضعيف»
«أخرجه سنن الترمذي برقم: 3061، وأخرجه مسند البزار برقم: 1419، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 1647»
«قال سعيد بن محمد السناري: ضعيف»
«أخرجه سنن الترمذي برقم: 3061، وأخرجه مسند البزار برقم: 1419، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 1647»
الحكم على الحديث: رجاله ثقات
Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 1651 in Urdu