🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


New الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔


مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
112. مُسْنَدُ جَابِرٍ
جابر کی مرویات کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2090
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ جَبَلَةَ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَرْوَانَ ، عَنْ هِشَامٍ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: مَا مِنْ أَيَّامٍ أَفْضَلُ عِنْدَ اللهِ مِنْ أَيَّامِ عَشْرِ ذِي الْحِجَّةِ، قَالَ: فَقَالَ رَجُلٌ: يَا رَسُولَ اللهِ، هِيَ أَفْضَلُ أَمْ عِدَّتُهُنَّ جِهَادًا فِي سَبِيلِ اللهِ؟ فَقَالَ: هِيَ أَفْضَلُ مِنْ عِدَّتِهِنَّ جِهَادًا فِي سَبِيلِ اللهِ، إِلَّا عَفِيرًا يُعَفِّرُ وَجْهَهُ فِي التُّرَابِ، وَمَا مِنْ يَوْمٍ أَفْضَلُ عِنْدَ اللهِ مِنْ يَوْمِ عَرَفَةَ، يَنْزِلُ اللهُ إِلَى السَّمَاءِ الدُّنْيَا فَيُبَاهِي بِأَهْلِ الْأَرْضِ أَهْلَ السَّمَاءِ، فَيَقُولُ: انْظُرُوا إِلَى عِبَادِي شُعْثًا غُبْرًا ضَاحِينَ جَاؤُوا مِنْ كُلِّ فَجٍّ عَمِيقٍ، لَمْ يَرَوْا رَحْمَتِي، وَلَمْ يَرَوْا عَذَابِي، فَلَمْ أَرَ يَوْمًا أَكْثَرَ عَتِيقًا مِنَ النَّارِ مِنْ يَوْمِ عَرَفَةَ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اللہ تعالیٰ کے نزدیک ذوالحجہ کے (ابتدائی) دس دنوں سے زیادہ فضیلت والے کوئی دن نہیں ہیں۔“ ایک شخص نے عرض کیا: ”یا رسول اللہ! کیا یہ ایام ان ایام کی تعداد کے برابر اللہ کی راہ میں جہاد کرنے سے بھی افضل ہیں؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ ان ایام کی تعداد کے برابر جہاد فی سبیل اللہ سے بھی افضل ہیں، سوائے اس شخص کے جو (میدانِ کارزار میں گر کر) اپنے چہرے کو مٹی میں لتھیڑ دے، اور اللہ عزوجل کے ہاں یومِ عرفہ سے بڑھ کر کوئی دن افضل نہیں ہے، اللہ تعالیٰ آسمانِ دنیا کی طرف نزول فرماتا ہے اور اہل زمین کی وجہ سے آسمان والوں (فرشتوں) کے سامنے فخر فرماتا ہے اور ارشاد فرماتا ہے: میرے ان بندوں کی طرف دیکھو جو پراگندہ حال اور گرد آلود حالت میں تپتی دھوپ میں ﴿دور دراز کے ہر راستے سے﴾ آئے ہیں، انہوں نے میری رحمت کو دیکھا ہے نہ ہی میرے عذاب کو، چنانچہ میں نے یومِ عرفہ سے زیادہ کسی اور دن میں لوگوں کو اتنی کثرت سے جہنم کی آگ سے آزاد ہوتے ہوئے نہیں دیکھا۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند جابر/حدیث: 2090]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: رجاله ثقات .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: ضعيف: بهذا السياق»
«أخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 4948، 4949، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 3853، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 2467، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 2086»

الحكم على الحديث: رجاله ثقات

Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 2090 in Urdu