🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


New الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔


مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
112. مُسْنَدُ جَابِرٍ
جابر کی مرویات کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2098
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَكَّارٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو مَعْشَرٍ قَالَ: سَأَلْتُ مُحَمَّدَ بْنَ الْمُنْكَدِرِ ، عَنِ الْوُضُوءِ مِمَّا مَسَّتِ النَّارُ، فَقَالَ: حَدَّثَنِي جَابِرُ بْنُ عَبْدِ اللهِ قَالَ: أَكَلْتُ مَعَ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَصَلَّى وَلَمْ يَتَوَضَّأْ بَعْدَ وُضُوئِهِ الْأَوَّلِ، ثُمَّ أَكَلْتُ مَعَ أَبِي بَكْرٍ فَصَلَّى وَلَمْ يَتَوَضَّأْ، ثُمَّ أَكَلْتُ مَعَ عُمَرَ فَصَلَّى وَلَمْ يَتَوَضَّأْ، ثُمَّ أَكَلْتُ مَعَ عُثْمَانَ فَصَلَّى وَلَمْ يَتَوَضَّأْ.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ”میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ کھانا کھایا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز ادا فرمائی اور اپنے پہلے سے موجود وضو پر (آگ پر پکی ہوئی چیز کھانے کی وجہ سے) دوبارہ وضو نہیں فرمایا، پھر میں نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے ساتھ کھانا کھایا تو انہوں نے بھی نماز پڑھی اور وضو نہیں کیا، پھر میں نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے ساتھ کھانا کھایا تو انہوں نے بھی نماز پڑھی اور وضو نہیں کیا، پھر میں نے سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے ساتھ کھانا کھایا تو انہوں نے بھی نماز پڑھی اور وضو نہیں کیا“۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند جابر/حدیث: 2098]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده ضعيف .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: مضى الكلام عليه [برقم 1963، 2017] »
«أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1130، 1132، 1135، 1136، 1137، 1138، 1139، 1145، وأبو داود فى (سننه) برقم: 191، وأحمد فى (مسنده) برقم: 14312، 14507، وعبد الرزاق فى (مصنفه) برقم: 639، 640، وابن أبي شيبة فى (مصنفه) برقم: 525، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 2094»

الحكم على الحديث: إسناده ضعيف

Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 2098 in Urdu